ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 90
آخر یہ ہوگا کہ اس پیشگوئی کو ہی ایک جھوٹی پیشگوئی قرار دیں گے۔اور نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دروغ گو سمجھ لیں گئے۔(تحفہ گولڑویہ صفحہ ۱۳۴ - ۱۳۵) ظہور صیح و مہدی سے انکار جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتوں کے مصداق اور آپ کے روحانی فرزند جلیل، مجد دعصر حضرت امام مهدی مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا قرآن وحدیث اور بزرگانِ اُمت کے بیانات اور رؤیا وکشوف کے مطابق میں عین وقت پر خدا کی طرف سے آیا ہوں :۔اس لئے اگر مسلمان اس وقت مجھے قبول نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔تو آئندہ ان کی ایمانی حالت کے لئے سخت اندیشہ ہے کیونکہ میرے انکار سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔نتیجہ آخر یہ ہوگا کہ اس پیشگوئی کو ہی ایک جھوٹی پیشگوئی قرار دے دیں گے۔(تحفہ گولڑویہ صفحہ ۱۳۵) حضرت امام مہدی علیہ السلام کی بر وقت تنبیہ بالکل درست ثابت ہوئی چنانچہ آج بزعم خویش بڑے بڑے روشن خیال ، علوم جدیدہ سے آراستہ اور علم وفضل میں بلند مقام پر فائز فی الواقع اس پیشگوئی ( ظہور مسیح و مہدی) کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔ان کے دو اہم طبقے ہیں: ا۔ایک طبقے کے بڑے ترجمان طلوع اسلام کے مدیر جناب غلام احمد صاحب پرویز ہیں جو کھلے بندوں کسی آنے والے کے خیال کو مہلک ختم نبوت کے منافی اور جاہلانہ تصور بیان کرتے ہیں۔یہ بڑے صاف لفظوں میں مسیح یا مہدی کے آنے کی تردید کرتے ہیں۔۲۔دوسرا طبقہ جو واضح انکار کی بجائے ایک نئی تاویل کرنے لگا ہے۔اُن کے نزدیک ضروری {9• }