ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 79
- الصراط السوی فی احوال المهدی مطبوعہ ۱۳۳۶ ہجری میں شیخ عطار کی طرف منسوب دو شعر شائع ہوئے۔صد ہزاراں اولیاء روئے زمیں از خدا خواهند مهدی را یقیں یا الہی! مهدیم از غیب آر تا جہاں عدل گردو آشکار (صفحه ۳۶۸) یعنی روئے زمین کے لاکھوں اولیاء خدا سے امام مہدی کا آنا چاہتے ہیں۔یا الہی ! میرے مہدی کو غیب سے جلد ظاہر کرتا دنیا میں عدل وانصاف قائم ہو۔- ۱۲۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:۔آپ نے فرمایا کہ حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام نے پہلی بار جب اس مقام پر نظر ڈالی جو قائم آل محمد ( امام مہدی ) کو عطا ہونے والا تھا تو عرض کی کہ اے الہی ! مجھے قائم آل محمد مقرار دے۔جواب ملا قائم کا وجود احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ مقدر ہے۔( ترجمہ از کتاب المهدی صفحہ ۱۱۲ مطبوعہ تہران ۱۹۶۶ء۔مؤلفہ السید صدر الدین صدر ) ۱۳۔شیعہ رسالہ ” معارف اسلام لاہور بابت نومبر ۱۹۶۸ء ” صاحب الزمان نمبر کے ٹائیٹل پیج پر خطاب به حضرت صاحب الزمان کے زیر عنوان حکیم مشرق اقبال کے فارسی اشعار درج ہیں۔اے سوار اشہب دوراں بیا اے فروغ دیده امکاں بیا شورش اقوام را خاموش کن نغمه خود را بهشت گوش کن ( 29✈