ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 64
زمین نے اپنے خزائن اگلے۔O) آسمان کی کھال اترنے لگی۔مسلمانوں کے بہتر اے فرقے بن گئے۔مخفی علوم ظاہر ہونے لگے۔حج بیت اللہ سے روکا گیا۔علماء کی حالت نا گفتہ بہ ہوگئی۔بظاہر عالی شان مسجد میں بننے لگیں۔اسلام کا فقط نام رہ گیا۔قرآن کے فقط الفاظ باقی رہے۔قرآن کی تجارت ہونے لگی۔شراب عام ہوگئی۔عورتوں نے مردوں کی ہمشکل بننا شروع کر دیا۔مردوں نے عورتوں کا ہمشکل بننا شروع کر دیا۔صلیب کا غلبہ ہواحتی کہ اہل صلیب خانہ کعبہ پر صلیب لہرانے کے خواب دیکھنے لگے۔یہ ساری نشانیاں احادیث و روایات میں تفصیل کے ساتھ پائی جاتی ہیں جو ہماری آنکھوں کے سامنے پوری ہو گئیں یا پوری ہورہی ہیں۔اس لئے اس بارہ میں ثبوت کے لئے حوالے پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔یہ تمام پیش گوئیاں بحارالانوار جلد ۱۳ صفحہ ۱۵۲ اور اقتراب الساعتہ صفحہ ۳۸ سے صفحہ ۵۴ تک بیان ہیں۔عام حوالے، ابونعیم ، ترمذی ، طبرانی ، احمد، ابن ابی الدنیا، ابن عساکر، الديلمي البیہقی، السلمی، ابن ابی حاتم ، اور کتب احادیث سے لئے گئے ہیں۔اسی طرح امام مہدی کے نام۔قوم اور دیگر ذاتی تفصیلات اس قدر { 40 }