ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 61 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 61

تیرہ صدیوں کے مجد دین کی تفصیل درج کرنے کے بعد لکھا ہے:۔و بر سر مائنہ چہار دہم که ده سال آنرا باقی است - اگر ظہور مہدی علیہ السلام ونزول عیسی صورت گرفت پس ایشاں مجد دو مجہتد باشند۔کہ چودھویں صدی شروع ہونے میں دس سال باقی ہیں ( تصنیف حجم الکرامر ۲۹ ہجری) اگر اس میں مہدی و عیسی کا ظہور ہو جائے تو وہی چودھویں صدی کے مجد دہوں گے۔اسی طرح رسالہ انجمن تائید اسلام بابت ماہ اپریل ۱۹۲۰ ء نے لکھا:۔حدیثوں میں مریم و ابن مریم آیا ہے کہ وہ صدی کے سر پر آئے گا اور چودھویں صدی کا مجد دہوگا“۔۔تیرہ صدیوں کے مجد دین کی ایک فہرست علامہ عبدالحی صاحب مرحوم فرنگی محلی نے مجموعته الفتاوی جلد ۴ صفحہ ۶۷ پر بھی دی ہے۔۱۴ (دیکھیں نور العینین علی تفسیر الجلالین۔مصنفہ قاضی مجیب الرحمن الازہری ) چودھویں صدی کا اختتام اور مسجد دعصر کا اعلان ! چودھویں صدی ہجری کا اختتام ہو چکا ہے۔اس صدی کے مجد د ( امام مہدی علیہ السلام) کو صدی کے شروع تک ظاہر ہو جانا چاہیے تھا۔یہ ہرگز ممکن نہیں کہ فرمودۂ رسالت تاب باطل ہو۔پس محجبد دعصر حضرت امام مہدی علیہ السلام یقینا ظاہر ہوچکے ہیں۔البتہ ممکن ہے بعض لوگوں کو لاعلمی ، عدم پہچان ، عدم تلاش ، عدم غور و فکر یا دعا ئیں نہ کرنے کے سبب اسے قبول کرنے اور سلام رسول کے پہنچانے سے محروم ہوں۔ہم قلبی ایمان اور دلی یقین کے ساتھ اظہار کرتے ہیں کہ وہ موعود محجبد دعصر امام مہدی عین اپنے وقت پر ظاہر ہوا۔اس نے بار بار اعلان فرمایا:۔