ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 47
باب دوم ظہور امام مہدی علیہ السلام کا علاقہ مشرق : ہندوستان تیرھویں صدی ہجری کے دوران مذاہب عالم کا دنگل ہندوستان میں زوروں پر تھا۔اس لئے ظہور مہدی کے لئے یہی علاقہ موزوں ترین تھا۔جہاں دیگر ادیان کے علاوہ مسلمانوں کے تمام فرقے بھی موجود تھے۔بحر و بڑ کے مفاسد انتہاؤں کو چھو رہے تھے جنہیں دُور کرنا فرائض مہدی میں شامل تھا۔طبیب اسی جگہ آتا ہے جہاں بیمار ہوں۔بہت سی احادیث ، پیشگوئیوں اور بشارتوں میں بھی آنے والے کا ظہور مشرق یا ہندوستان میں بتایا گیا:۔١ - قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَيْمَا كَذلِكَ إِذْ بَعَكَ اللهُ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ فَيَنْزِلُ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ شَرْقِ دِمَشْقَ (مسلم جلد ۲ کتاب الفتن باب ذكر الدجال) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خروج دقبال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسی حالت میں اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم کو بھیجے گا۔وہ دمشق کے مشرق کی طرف سفید منارے کے پاس نزول فرمائیں گے۔(۴۷