ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 34
مہدی ظاہر ہونے کو تیار ہے۔۲۔نواح دہلی میں قریباً آٹھ سو سال پہلے ایک باکمال اور صاحب کشف و کرامات بزرگ نعمت اللہ ولی گزرے ہیں۔اُن کے مشہور فارسی قصیدہ میں آخری زمانہ کے حالات مذکور ہیں۔انہوں نے ”غ۔" یعنی بارہ سو سال ہجری کے بعد اہم واقعات رونما ہونے کا ذکر کر کے فرمایا مهدی وقت و عیسی دوراں ہر دو راشہسوار بینم کہ مہدی وقت اور عیسی دوراں کو میں شہسوار دیکھتا ہوں۔اربعین فی احوال المہد بین مطبوعہ ۱۳۲۸ ہجری۔حضرت نعمت اللہ ولی کا اصلی قصیدہ مکتبہ پاکستان لاہور )۔مشہور اہل سنت امام حضرت ملا علی القاری نے حدیث الا يَاتُ بَعْدَ الْمِأَتَيْنِ کا مفہوم بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔وَيَحْتَمِلُ اَنْ يَكُونَ اللَّامُ فِي الْمَأْتَيْنِ بَعْدَ الْأَلْفِ وَهُوَ وَقْتُ " ظُهُورِ الْمَهْدِي۔“ (مرقاة شرح مشکوۃ جلد ۵ صفحه ۱۸۵ مشکوۃ مجتبائی صفحه ۲۷۱) یعنی اس حدیث میں ماً تین پر الف لام ظاہر کرتا ہے کہ یہ دو صدیاں ہجرت نبوی سے ایک ہزار سال گزرنے کے بعد شمار کی جائیں گی۔گویا بارہ سو سال بعد نشانات ظاہر ہوں گے اور وہی ظہور مہدی کا وقت ہے۔۴۔نواب صدیق حسن خان صاحب نے اسی حدیث کی تشریح میں لکھا ہے کہ دوسوسال ہجرت کے ایک ہزار سال بعد مراد ہے۔جیسا کہ بعض اہلِ علم نے اس کی یہی تشریح کی ۴۳۴