ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 23 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 23

آں منم کاندرمیانِ خاک و خوں بینی سرے پس اگر کوئی میرے قدم پر چلنا نہیں چاہتا تو مجھ سے الگ ہو جائے۔مجھے کیا معلوم ہے کہ ابھی کون کون سے ہولناک جنگل اور پر خار بادیہ در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا ہے۔پس جن لوگوں کے نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اُٹھاتے ہیں۔جو میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے۔نہ مصیبت سے، نہ لوگوں کے سب وشتم سے۔نہ آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے ، اور جو میرے نہیں وہ عبث دوستی کا دم مارتے ہیں۔کیونکہ وہ عنقریب الگ کئے جائیں گے اور اُن کا پچھلا حال اُن کے پہلے سے بدتر ہوگا۔کیا ہم زلزلوں سے ڈر سکتے ہیں؟ کیا ہم اپنے پیارے خدا کی کسی آزمائش سے جدا ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ہو سکتے۔مگر اُس کے فضل اور رحمت سے۔پس جو جدا ہونے والے ہیں جدا ہو جا ئیں۔اُن کو وداع (انوار الاسلام صفحہ ۲۱، ۲۲) یہ سلسلہ آسمان سے قائم ہوا ہے۔تم خدا سے مت لڑو تم اس کو نابود نہیں کر سکتے۔اس کا ہمیشہ بول بالا ہے۔اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو۔اور اس سلسلہ کو بے قدری سے نہ دیکھو جو خدا کی طرف سے تمہاری اصلاح کے لئے پیدا ہوا۔اور يقيناً سمجھو کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا اور کوئی پوشیدہ ہاتھ اس کے ساتھ نہ ہوتا تو یہ سلسلہ کب کا تباہ ہو جاتا اور ایسا مفتری جلد ہلاک ہو جاتا کہ اب اُس کی ہڈیوں کا بھی پتہ نہ چلتا۔اپنی مخالفت کے کاروبار میں نظر ثانی کرو۔کم از کم یہ تو سوچو کہ شاید غلطی ہوگئی ہو اور شاید یہ لڑائی تمہاری خدا سے ہو“۔(اربعین نمبر ۴ صفحہ ۲۷) آسمانی نشان اور برکات اور پرمیشور کے شکتی کے کام صرف اسلام میں ہی پائے جاتے ہیں۔اور دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں کہ ان نشانوں میں اسلام کا مقابلہ کر کا سلام“۔۲۳