ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 12
شاں مے گردد و ایں مرتبہ راصوفیاء بروز می گویند۔بعضے برآنند که روح عیسی در مهدی بروز کند و از نزول عبارت ہمیں بروز است مطابق ایں حدیث کہ لا الْمَهْدِئُ إِلَّا عِيسَى یعنی کاملین کی روحانیت کبھی ارباب ریاضت پر ایسا تصرف کرتی ہے کہ وہ ان مرتاضین کے افعال کا فاعل بن جاتی ہے اور اس مرتبہ کے پانے کو صوفیاء بروز قرار دیتے ہیں۔بعض کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی روح مہدی میں بروز کرے گی اور نزول عیسی سے مراد یہی بروز ہے ، مطابق اس حدیث کے کہ ھیٹی کے سوا کوئی المہدی نہیں۔شیخ المتصو فین حضرت محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں:۔وجب نزوله في آخِرِ الزَّمانِ يَتَعَليهِ بِبَدَنِ أَخَرَ ( تفسیر عرائس البیان جلد ۱ صفحه ۲۶۲ مطبع نولکشور ) یعنی لازم ہے کہ آخری زمانے میں مسیح عیسی ابن مریم کا نزول کسی دوسرے بدن کے ساتھ ہو۔۔شیعہ مسلک کی کتاب غایۃ المقصود دصفحہ ۲۱ پر ہے:۔" میبدی در شرح دیوان آورده که روح عیسی در مهدی علیه السلام بروز کند و نزول عیسی عبارت ازیں بروز است“۔کہ علامہ میبذی شرح دیوان میں فرماتے ہیں کہ میٹی کی روح مہدی علیہ السلام میں بروز کرے گی اور نزول عیسی سے مراد بھی ظہور مہدی ہے۔