یادوں کے نقوش

by Other Authors

Page 11 of 137

یادوں کے نقوش — Page 11

xvi XV کے پیغام کہ ڈیرہ غازی خان کا ہر شخص قرآنی حکم جَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا قرآن کے ذریعہ ساری دنیا سے عمل کروائے کے تحت ہیں اس لئے مرحوم کا ایک مضمون تلاوت قرآن کریم کو آغاز میں رکھا گیا تا معلوم ہو کہ مرحوم نے قرآنی تعلیم کو اجاگر کرنے کے لئے بھی جہاد کیا ہے۔یہ وصف اب آپ کے ہونہار بیٹے برادرم عزیزم آصف احمد ظفر میں بھی موجود ہے۔آپ نے اپنے پڑدادا حضرت حافظ فتح محمد خان صاحب مندرانی کی سیرت پر قلم اٹھا کر ان کے اخلاق کو تا ابد محفوظ کر لیا۔اسی طرح آپ اپنے ابا مرحوم کے مضامین کو کتابی شکل میں شائع کروا کر خاندان کے مرحوم بزرگان و عزیز واقارب کی خوبیوں کو زندہ کرنے کا موجب بن رہے ہیں تا کہ ہماری نسلیں اپنے آباؤ اجداد کو یاد رکھیں اور ان کی خوبیوں کو اپنا ئیں اور یوں آپ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ اور حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے درج ذیل ارشادات پر بھی عمل پیرا ہو کر اپنے بزرگوں کو زندگی بخشنے کا موجب بن رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور بہتوں کے لئے زندگی بخش اور اپنے اخلاق درست کرنے کا موجب بنے آمین اللهم آمين حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔گزشتہ چند سالوں میں میں نے جماعتوں کو بار بار نصیحت کی کہ وہ سارے خاندان جن کے آباء واجداد میں رفقاء یا بزرگ تابعین تھے ان کو چاہئے کہ اپنے خاندان کا ذکر خیر اپنی آئندہ نسلوں میں جاری کریں۔۔۔۔سب سے زیادہ زور اس بات پر ہونا چاہئے کہ آنے والی نسلوں کو اپنے بزرگ آباء و اجداد کے اعلیٰ کردار اور اعلیٰ اخلاق کا علم ہو، ان کی قربانیوں کا علم ہو۔“ (خطبه جمعه فرموده 30 را پریل 1993ء مطبوعه روزنامه الفضل 27 اکتوبر 1993ء) اسی طرح حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ایسے مخلصین کی اولادوں کو چاہئے کہ اپنے ایسے بزرگوں کے واقعات قلمبند کریں اور جماعت کے پاس محفوظ کروائیں اور اپنے خاندانوں میں بھی ان روایتوں کو جاری کریں اور اپنی نسلوں کو بھی بتاتے رہیں کہ ہمارے بزرگوں نے یہ مثالیں قائم کی ہیں اور ان کو ہم نے جاری رکھنا ہے۔جہاں ہم ان بزرگوں پر رشک کرتے ہیں کہ کس طرح وہ قربانیاں کر کے امام الزمان کی دعاؤں کے وارث ہوئے وہاں یہ بھی یاد رکھیں کہ آج بھی ان دعاؤں کو سمیٹنے کے مواقع موجود ہیں۔آئیں اور ان وفاؤں ، اخلاص، اطاعت تعلق اور محبت کی مثالیں قائم کرتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنتے چلے جائیں۔یادرکھیں جب تک یہ مثالیں قائم ہوتی رہیں گی زمینی مخالفتیں ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتیں۔“ خطبات مسرور جلد اول صفحه 413) حنیف احمد محمود