یادوں کے نقوش

by Other Authors

Page 90 of 137

یادوں کے نقوش — Page 90

“ 149 “ 150 4 کرم پروفیسرمحمد اسلم صابر صاحب سیکرٹری تعلیم 5 مکرم ماسٹر عبدالرب صاحب سیکرٹری مال 6۔خاکسار ناصر احمد ظفر سیکرٹری امور عامه 7 مکرم بشیر احمد سیفی صاحب آڈیٹر سیکرٹریان تحریک جدید اور وقف جدید کے بارے میں لکھا کہ متعلقہ ادارہ جات سے ہر دو کی منظوری حاصل کریں۔ان کے علاوہ دیگر دوستوں کی منظوری آپ خود دے سکتے ہیں۔محترم حکیم صاحب نے بیت مہدی کے پہلو میں پہلے مرحلہ کے طور پر ایک با قاعدہ خوبصورت اور جدید طر ز خمیر کا حامل دفتر صدر عمومی تعمیر کروانے کی توفیق پائی۔جس کا باضابطہ افتتاح 1983ء میں حضرت خلیفہ امسیح الرائع نے اپنے دست مبارک سے فرمایا۔محترم حکیم خورشید احمد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ جب مجھے بطور صدر عمومی خدمات کے فرائض سونپے گئے تو اس وقت میرے دفتر میں چند لکڑی کی کرسیاں ایک میز اور چند رجسٹر تھے۔اگر دفتر لوکل انجمن احمدیہ کی عمارت ، اس کے شعبہ جات اور عملہ کی تعداد کا اس کے ماضی قریب سے موازنہ کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کا نظارہ سامنے آجاتا ہے۔بے پناہ وسعت بے پناہ ترقی (الحمد للہ علی ذالک) مکرم مولوی محمد صدیق صاحب جنہیں لمبا عرصہ بطور صدر عمومی خدمت کرنے کی توفیق ملی ، آغاز میں آپ کے پاس صرف ایک مددگار کار کن تھا وہ بھی جز وقتی۔بعد میں ایک کلرک ملا۔جبکہ حکیم خورشید احمد صاحب کے سال 1994ء میں دو کلرک تھے تین مددگار کا رکن تھے اور محلہ جات کی تعداد 35 تھی۔موجودہ دور میں محلہ جات کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔جبکہ کارکنوں کی مجموعی تعداد تقریباً 60 ہے۔اور مختلف شعبہ جات جن میں دفتر جنرل سیکرٹری ، شعبہ عمومی ، ہے۔شعبہ خدمت خلق ، شعبہ امور عامہ ، شعبہ ڈاک کیلئے الگ الگ دفاتر کا انتظام جبکہ صدر صاحب عمومی کی مجلس عاملہ میں تقریباً 25 ارکان ہیں۔اَللَّهُمَّ زِدُ فَزِدُ اب نہ صرف لوکل انجمن احمدیہ میں بلکہ مرکز سلسلہ ربوہ کے تمام دفاتر میں وس مکانک کا روح پرور نظارہ نظر آتا ہے۔ڈش انٹیا کے ذریعہ خدمت ایم ٹی اے انٹر میٹنل کی نشریات کا آغاز نہیں ہوا تھا تو خطبہ جمعہ کی آڈیو کیسٹس ہر محلہ میں باقاعدگی سے بھجواتے اور سنے کا انتظام کرواتے اور پھر جب ڈش انٹینا کا دور شروع ہوا تو ربوہ میں زیادہ سے زیادہ ڈش انٹینا کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے آپ پر ایک دھن سوار تھی۔اس سلسلہ میں آپ نے مختلف مارکیٹوں میں اور صاحب فن افراد سے مشاورت کی اور رابطے جاری رکھے تاکہ کم سے کم قیمت میں زیادہ سے زیادہ ڈش انٹینا کی سہولت اہل ربوہ کو مہیا کی جاسکے۔آپ نے سرگودھا کے ایک ماہر سے رابطہ بھی کیا جنہوں نے بہت ارزاں قیمت پر ڈش تیار کر کے بھجوائے اور وہ خود بھی ربوہ آ کر تعاون فرماتے رہے۔محترم حکیم صاحب ان کے اس تعاون پر بہت ہی متاثر تھے۔ایک دفعہ وہی صاحب محترم حکیم صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی بیٹی کی رخصتی کے سلسلہ میں ایک لاکھ روپے قرض حسنہ کی فراہمی کی درخواست کی جسے محترم حکیم صاحب نے بلا تامل قبول کرتے ہوئے ادائیگی کر دی۔جماعتی خدمت میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت برکتوں سے نوازا۔خدمات سے قبل آپ کی صحت اور کاروبار دونوں واجبی سے تھے۔آپ جیسے جیسے جماعتی دینی خدمات اور انفاق فی سبیل اللہ میں بڑھتے