یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 44 of 117

یادوں کے دریچے — Page 44

44 اس خط کے ملنے کے بعد میں نے ابا جان کی خدمت میں اپنی غلطی کی معافی کے لئے خط لکھا۔اس کا جو جواب ملا وہ بھی نقل کر رہا ہوں : پیارے مبارک احمد سلمکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ تمہارا خط ملا۔اس وقت جو جنگ کی حالت ہے شاید اس خط سے پہلے تم کو وہاں سے روانہ ہونا پڑے۔میں ناراض نہیں میں تو تمہاری اصلاح چاہتا ہوں اور یہ کہ تمہاری قربانیاں اور زندگی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذمہ واریوں کے مطابق ہو۔اللہ تعالیٰ سلامتی سے لائے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد مستقبل کی ذمہ داریوں کی تیاری کی طرف توجہ مصر کے سفر سے واپس آنے کے بعد عملی زندگی کا آغاز ہوا۔سفر سے واپس آنے کے معا بعد ابا جان نے مجھے نظارت بیت المال صدر انجمن احمدیہ میں خان صاحب فرزند علی صاحب ناظر بیت المال سے دفتری کام سیکھنے پر مقرر فرما دیا۔ان دنوں آپ قادیان سے باہر چند دن کے لئے تشریف لے گئے تھے۔ابھی میں نے خان صاحب کے پاس کام سیکھنے کے لئے جانا شروع نہ کیا تھا کہ ابا جان کا خط ملا۔جس میں بعض ہدایات تھیں ، نصائح تھیں اور آئندہ زمانوں میں آنے والی ذمہ واریوں کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔ہمارے احباب اپنے لڑکوں کی صحیح خطوط پر تربیت کے لئے اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔خط کی نقل درج ہے۔عزیزم مبارک احمد سلمکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ تمہاری تا رمل گئی تھی۔میں آتے ہوئے خان صاحب کو کہہ آیا تھا کہ تم کو دفتر کا کام سکھا دیں۔تم جانتے ہو کہ کام بغیر ماتختی کے نہیں آ سکتا۔یورپ میں بادشاہوں کے لڑکے بھی