یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 2 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 2

2 قوت کا مالک ہے اور وہ ان کیلئے جو ا سکے ہوتے ہیں بڑے بڑے عجائبات دکھلاتا ہے۔بیشک آج وہ مسیحا نفس ہم میں موجود نہیں لیکن جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور رحمت کا نشان کہا تھا۔جسے فضل واحسان کی کلید قرار دیا تھا اور جس سے قوموں نے برکت اور اسیروں نے رہائی پائی اس کے احسانات اپنوں اور غیروں پر اس قدر ہیں کہ جب تک زمین و آسمان قائم ہیں ان کی یاد بھی دلوں میں زندہ رہے گی۔اس مجموعہ میں تبر کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعائیہ اشعار کو بھی شامل کر لیا گیا۔جن کا ایک ایک لفظ اپنے اپنے وقت پر پوری شان کے ساتھ پورا ہوا اور جس نے ثابت کر دیا کہ ہمارا خدا زندہ خدا ہے جو اپنے پیاروں کی دعاؤں کوسنتا اور شرف قبولیت عطافرماتا ہے۔ہزاروں رحمتیں اور سلام ہوں محمود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روح پر کہ جس کا صرف نام ہی محمود نہ تھا بلکہ اس کی زندگی کا ہر دن محمود تھا اور جس کی یاد بھی ہمارے لئے محمود ہے جو ہمارے دلوں کو تو سوگوار بنا گیا لیکن ایک مٹھی بھر جماعت کو اپنی قیادت میں ترقی دیتا ہوا ایک ایسے محفوظ اور پر امن مقام تک پہنچا گیا جس کے سایہ تلے قو میں بسیرا کریں گی اور ہمیشہ اپنی دعاؤں میں اس فدائی ملت کو بھی یا درکھیں گی۔اخبار الفضل اور رسالوں میں سے تمام نظموں کو ڈھونڈ نے اور نقل کرنے میں عزیزہ امتہ المالک ایم اے سلمہا اللہ تعالیٰ نے میرا ہاتھ بٹایا۔میں ان کی شکر گزار ہوں۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے اور اسلام کی خدمت کی بیش از پیش توفیق عطا فرمائے۔آمین یاد محمود کا پہلا ایڈیشن احباب جماعت نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور جلسہ سالانہ کے اختتام کے ساتھ ہی ساری شائع شدہ کتب ختم ہوگئی۔بہنوں اور بھائیوں کے اصرار پر دوسرا ایڈیشن شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ مرکز یہ شائع کروا رہا ہے۔بہت سی نظموں میں غلطیاں رہ گئی تھیں۔کچھ غلطیاں باوجود احتیاط کے کتابت کی ہوگئی تھیں۔تمام نظموں پر نظر ثانی مکرمی محترمی جناب نسیم سیفی صاحب نے کی ہے۔اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔کتاب کی ترتیب میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ایک ایک شاعر کی سب نظمیں اکٹھی کر دی گئی ہیں۔خدا کرے کہ دوسرا ایڈیشن بھی حسب سابق مقبولیت حاصل کرے۔خاکسار