یادِ محمود ؓ — Page 1
1 بسم الله الرحمن الرحيم اعوذ بالله من الشيطن الرجيم ونحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود هو الناصر خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ پیش لفظ کسی زمانہ کا منظوم کلام بھی اس زمانہ کی تاریخ سمجھا جاتا ہے۔وہی بات یا واقعہ جو نثر میں طول چاہتا ہے نظم میں چند اشعار میں ادا کر دیا جاتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد آپ کی یاد میں احباب جماعت نے جن میں خواتین بھی شامل ہیں اشعار کے ذریعہ اپنے جذبات کا اظہار کیا جن میں آپ کے اوصاف، آپ کے جماعت پر احسانات، آپ کے متعلق پیشگوئیاں، آپ کے کار ہائے نمایاں اور آپ کی سیرت کا تذکرہ کیا ہے۔جنہوں نے آپ کو دیکھا، آپ کی صحبت نصیب ہوئی۔آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔آپ کے احسانات سے حصہ پایا۔ان کے دل سے آپ کی حسین یاد محو نہیں ہوسکتی۔لیکن نئی نسل کے بچوں جنہیں حضرت مصلح موعود کی لمبی علالت کے باعث آپ سے فیضاب ہونے کا موقع نہیں ملا کے علم کیلئے ضروری ہے کہ ایسا لٹریچر ہو جس میں آپ کی سیرت کے ہر پہلو کو اجاگر کیا جائے تا وہ ان کو پڑھ کر حضرت مصلح موعودؓ کے حالات زندگی اور آپ کی سیرت کے حسین نقوش سے واقف ہوں۔اسی غرض کے پیش نظر میں نے ان تمام نظموں کو جو آپ کی یاد میں کہی گئی ہیں اور مختلف اخباروں اور رسالوں میں شائع ہو چکی ہیں جمع کر کے کتاب کی صورت میں پیش کیا ہے۔نظم جلد یاد ہو جاتی ہے۔مختصرسی عبارت میں بہت سے مضامین آجاتے ہیں۔اور ذہن پر ایک نہ مٹنے والا اثر چھوڑتی ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش سے بھی بہت عرصہ قبل اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خبر دی تھی کہ ان ان اوصاف کا مالک بیٹا اللہ تعالیٰ آپ کو عطا فرمائے گا۔اس پیشگوئی میں جو ہماری جماعت میں پیشگوئی مصلح موعود کے نام سے مشہور ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کی پیدائش سے وفات تک کا نقشہ کھینچا ہے۔دنیا نے دیکھا اور تاریخ نے گواہی دی کہ آپ کی زندگی کا محور یہی پیشگوئی رہی۔اور دنیا نے دیکھ لیا کہ خدا قادر ہے اور ہر ایک