واقعات صحیحہ — Page 64
۶۴ اور فساد کا شیطان ہلاک ہو جائے۔اے خدا اپنی رحمتیں اور برکتیں زیادہ سے زیادہ اپنے اس بندہ مرزا غلام احمد قادیانی پر کر کہ اُس نے ہمیں ایمان اور اسلام کی نعمت جو دنیا سے گم ہو چلی تھی پھر عطا کی۔اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم سب تیرے دین کی خدمت میں ہر وقت مصروف رہیں اور ہمارے حرکات اور سکنات اور ہمارا مرنا اور جینا سب تیرے ہی لئے ہو آمین ثم آمین۔واخر دعونا ان الحمد لله رب العلمين والصلوة والسلام على خاتم النبيين وعلى اله واصحابه وعلى خاتم الوليين وآله واصحابه ونور دينه وعبد كريم واحبابه اجمعين برحمتک یا أَرْحَمَ الرَّحِمِين عاجز محمد صادق عفی عنہ لا ہور ۱۱ نومبر ۱۹۰۰ ء کتب ذیل اور دیگر ہر ایک علم وفن کی کتب جان محمد الہ بخش تاجران کتب بنگلہ ایوب شاہ لاہور سے طلب کریں براہین احمدیہ ملقب به البراهين احمدیه علی حقیت كتاب الله القرآن والنبوه المحمديه جس کو جناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس اعظم قادیان ضلع گورداسپور پنجاب نے کمال تحقیق و تدقیق سے تالیف کر کے منکرین اسلام پر حجت اسلام پوری کرنے کے لئے بوعدہ انعام دس ہزار روپیہ شائع کیا تھا۔اور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جانے کے باعث چالیس روپیہ کو بھی ہاتھ نہیں آئی تھی بالکل اسی طرح سطر به سطر صفحہ بہ صفحہ چاروں جلد میں اعلیٰ قسم کے ڈمی کاغذ پر چھپ کر تیار ہوگئی ہے۔شائقین جلد خریدیں۔ایسا نہ ہو کہ پہلے کی طرح ہاتھ ملتے رہ جاویں۔قیمت صرف تین روپے۔۔(ہے)