واقعات صحیحہ — Page 63
۶۳ دس روپے ماہوار مشاہرہ سے لے کر ڈیڑھ سو تک جو میری نوبت پہنچی یہ سب ترقی بھی میں ( حافظ محمد یوسف) نے جھوٹ سے پائی اور دنیا میں بہت سے مفتری گزرے ہیں جنہوں نے تمیں سال سے بھی زیادہ خدا پر افترا باندھ کر اور لوگوں کو تبلیغ کر کے اور جھوٹے الہامات سنا کر اور خدا کا مامور اور مرسل بن کر اپنا مشن پھیلایا ہو اور ان پر عذاب الہی نازل نہ ہوا ہو۔اور وہ زندہ رہے ہوں۔افسوس کہ حافظ صاحب نے اس وقت حضرت رسول اکرم ﷺ کی عزت کی بھی کچھ پرواہ نہ کی اور اُس نبی آخر زمان کا جو یہ ایک عظیم الشان معجزہ تھا اُس کی بھی تردید کی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کلام مجید میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ اگر تو مجھ پر کچھ افترا کرے تو میں تیری شاہ رگ کاٹ ڈالوں گا۔اب صاف ظاہر ہے کہ جب تم خاتم النبین کے واسطے یہ الفاظ ہیں تو دوسرا مفتری کب تک زندہ رہ سکتا ہے۔یہ قرآن شریف کا ایک پکا اور محکم فیصلہ ہے اور اس کے برخلاف کوئی ایسی نظیر پیش ہو نہیں سکتی جو کہ اس قاعدے کو توڑ دے۔اور حضرت اقدس کے رسالہ تحفہ گولڑویہ کے علاوہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب اور حضرت مولوی محمد علی صاحب ایم اے ایل ایل بی اور حضرت سید مولوی محمد احسن صاحب اور مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی کے مضامین بھی اخبار الحکم اور اخبار عام لاہور اور رسالوں کی شکل میں شائع ہو چکے ہیں۔جن میں نہایت وضاحت اور خوبی کے ساتھ پیر گولڑوی اور اُس کے ساتھیوں کی چال بازی پر روشنی ڈال کر طالبانِ حق کے واسطے صداقت اور معرفت کے حصول کے لئے نہایت لطیف اور اچھوتے مضامین درج ہیں بشرط ضرورت ان کو بھی ایک رسالے کی صورت میں شائع کر دیں گے۔تا کہ ہمارے مخالفین کے حق و دیانت کا پتہ لوگوں کو لگ جائے۔اب میں اس رسالہ کو دعا پر ختم کرتا ہوں کہ اے آسمانوں اور زمینوں کے پیدا کرنے والے حی و قیوم اللہ۔آدم ، نوح، ابراہیم ، موسی، عیسی، محمد ، احمد کے بھیجنے والے خدا۔خلقت کی آنکھوں کو کھول کہ وہ تیرے فرستادہ کو پہچانیں اور تیرے نشانات کی بے قدری کر کے تیری نا رضا مندی میں گرفتار ہونے سے بچ جائیں۔ہاں اے خدا ایسا کر کہ ساری دنیا کے مسلمان اور غیر مسلمان اس پاک فرقہ احمدیہ میں شامل ہو جائیں تا کہ شرارت اور بغاوت