واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 81 of 142

واقعات صحیحہ — Page 81

۸۱ بلا یا جو قرآن کریم پر نکتہ چینی کرتے ہیں اور آخر سب کو اُسی طرح ساکت اور ملزم کیا جس طرح ولن تفعلوا کی پہلی آواز نے سب کے منہ بند کر دیئے تھے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا پیر صاحب پہلی دفعہ بے جا شرط لگا کر اور دوسری دفعہ لاہور میں اتنے دن گنگ محض رہ کر حق بجانب ہیں اور اُن کی حمایت و دفاع میں کوئی حجت جو دیانت و امانت پر مبنی ہو کسی صورت میں بھی پیدا ہو سکتی ہے؟ اس کا سچا اور صاف جواب یہی ہے کہ وہ اس ساری کارروائی میں سرتا پا ملزم ہیں۔اس حیلہ اور سکوت سے اُنہوں نے حق اللہ اور حق العباد دونوں کا خون کیا۔اللہ تعالیٰ کا حق یہ تھا کہ وہ اپنے طریق سے خدا تعالیٰ کے کلام کے اُس پر شوکت اور علم غیب پر مشتمل معیار لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعہ: 80) کی عزت اور تعظیم کرتے اور ایمانداری اور فراخ حوصلگی سے لوگوں کو موقعہ دیتے کہ وہ اس معیار کی ابدی صداقت کو دیکھ لیتے خواہ آخر کار نتیجہ متخاصمین سے کسی کے حق میں ہوتا۔حق العباد پر انہوں نے یہ ظلم کیا کہ اُن کی امیدوں اور لمبی انتظاروں پر پانی پھیر دیا اب جس قدر لوگ اُن کی جنبہ داری کرتے ہیں کو رانہ تقلید یا حضرت اقدس سے بغض رکھنے کے سبب سے کرتے ہیں۔کوئی تین شہادت اُن کے ہاتھ میں نہیں جو مشعل کی طرح پیر صاحب کی روشنی صدق انہیں دکھا سکے۔ایک عالم دشمن و دوست دیکھ چکا، تجربہ کر چکا اور سُن چکا کہ حضرت اقدس مرزا صاحب ان تمام امور میں چمکتے ہوئے الماس ثابت ہو چکے ہیں اور بار ہا ہو چکے ہیں جو اُن کے بلند اور مقدس دعوی کے شان کے شایاں ہیں۔لاہور میں منشی میراں بخش صاحب کی کوٹھی میں آپ ایک دفعہ کئی گھنٹہ تک پر معارف تقریر کر چکے ہیں اور حضار کو یقین دلا چکے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن کو قلم اور لسان دونوں یکساں ملے ہیں۔جلسہ مذاہب میں آپ کی تحریر تمام مضامین پر بالا رہ کر اور حسب آپ کی پیشگوئی کے جو ایک عرصہ قبل از انعقاد جلسہ کی گئی تھی بالا رہ کر سب لوگوں کو منوا کر رہی کہ آپ کا کلام لا ریب آسمانی قدرت اور الہی طاقت اپنے اندر رکھتا ہے۔آپ کی فصاحت و بلاغت سے لبالب کتا ہیں جو متواتر عربی زبان میں لکھی گئی ہیں۔عارفان مذاق کو عرب کا عہد سعادت مہد یاد دلا چکے ہیں۔چنانچہ جن دنوں میں تبلیغ نکلی ہے جس کا ترجمہ میں نے کیا تھا اُس کی نسبت حیدر آباد دکن سے ایک نکتہ دان فاضل عرب -