واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 75 of 142

واقعات صحیحہ — Page 75

۷۵ کا اقرار نہ کر لیا۔کہ اعتراف بجز اُن کی شان کو بڑھاتا مگر افسوس انہوں نے روباه بازی اختیار کی اور اپنے نکلنے کے لئے ایک اور چور سوراخ نکالی لی۔کاش وہ چور سوراخ ہوتی۔اب میں پھر امرتسری صاحب سے پوچھتا ہوں کہ کیا پیر صاحب نے حضرت مرزا صاحب کی شرط تفسیر نویسی کو منظور کر لیا تھا اور بقول آپ کے صرف ایک شرط اور بڑھائی تھی۔سوچو اور خدا کے لئے سوچو۔ان سب باتوں کے بعد جو میں بیان کر چکا ہوں ایک دانشمند بڑی آسانی سے اس نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے کہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی منجانب اللہ ثابت ہو گئے۔اور اُن کی تحدی نے جس کا مقابلہ کر کے اُسے توڑا نہیں گیا صاف ثابت کر دیا کہ وہ مظہر ہیں وہ آسمانی ہیں اور قرآن کریم کے معارف کے بیان کرنے میں جو خدا تعالیٰ کا حریم قدس ہے وہ لانظیر اور یگانہ ہیں ایک بات ثابت ہوئی۔دوسری بات اور اس سے بھی زیادہ زبر دست بات جو علم غیب کی شوکت اپنے اندر رکھتی تھی اس کیساتھ وہ بھی روز روشن کی طرح پوری ہو گئی۔اور وہ یہ کہ حضرت مرزا صاحب نے تفسیر نویسی کی دعوت میں معا یہ بھی دعوی کیا تھا کہ پیر صاحب میرے مقابل ہرگز قادر نہ ہوں گے آپ کے الفاظ یہ ہیں ” میں مکر رلکھتا ہوں کہ میرا غالب رہنا اُسی صورت میں متصور ہو گا جب کہ مہر علی شاہ صاحب بجز ایک ذلیل اور قابل شرم اور رکیک عبارت اور لغو تحریر کے کچھ بھی لکھ سکیں اور ایسی تحریر کریں جس پر اہل علم تھو کیں اور نفرین کریں کیونکہ میں نے خدا سے یہی دعا کی ہے کہ وہ ایسا ہی کرے اور میں جانتا ہوں کہ وہ ایسا ہی کرے گا۔اور اگر مہر علی شاہ صاحب بھی اپنے تئیں جانتے ہیں کہ وہ مومن اور مستجاب الدعوات ہیں تو وہ بھی ایسی ہی دعا کریں ایسی صاف اور پکی بات کی نسبت قوی اُمید کی جاسکتی تھی کہ بہت سی گردنیں اس کے مقابل خدا کے خوف سے جھک جائیں گی اور اس روشنی سے ایک مرد خدا کا پتہ لوگوں کو لگ جائے گا مگر امرتسری صاحب ظاہر کرتے ہیں که هنوز بد قسمتی لوگوں کا پیچھا چھوڑنے میں نہیں آتی۔امرتسری صاحب لکھتے ہیں کہ پیشگوئی غلط نہیں۔اس کی دلیل وہ یہ دیتے ہیں کہ تفسیر لکھنے کا اور قبول دعا کا تو موقعہ ملا ہی نہیں اور استہزا سے فرماتے ہیں کہ کیوں عالم الغیب خدا نے انہیں صاف بتا نہ دیا کہ تفسیر نویسی کی نوبت ہی نہیں آوے گی اور کیسا خدا ہے کہ وعدہ تو یہ کیا کہ مرزا صاحب تفسیر لکھ لیں گے اور