واقعات صحیحہ — Page 67
۶۷ اسلام اور اُس کی حقیقت :۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کا بے نظیر لیکچر۔جو انہوں نے جلسہ مذاہب لاہور میں دیا تھا۔قیمت آٹھ آنے (۸) کیمیا دولت :۔دولت کمانے اور محفوظ رکھنے کے لئے اکسیر ہے کوئی لائبریری اور میز اس کتاب سے خالی نہیں رہنی چاہئے۔قیمت آٹھ آنے۔ضمیمہ (/^)۔۔مامورین من اللہ کے موافق یا مخالف کسی واقعہ یا شورش کا پیدا ہونا خالی از حکمت نہیں ہوتا۔ہر نیا سورج اپنے ساتھ ایسے سامان لے کر آتا ہے جو اس مقدس انسان کی قائم کردہ عمارت پر ایک نیا ردہ لگا دیتی ہے۔هُوَ الَّذِی خَلَقَ لَكُمُ مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً (البقرة: 30) ( وہ خدا جس نے زمین میں جو کچھ ہے سب تمہاری ہی خاطر پیدا کیا ہے ) اس آیت میں مخاطب دراصل یہی مقدس جماعت ہوتی ہے۔کوئی ہوا زمین میں ایسی چل نہیں سکتی جو ان کے مشن کے مخالف پڑے اور زمین کے اندر تمام انقلابات کا مرکز یہی پاک لوگ ہوتے ہیں۔نادان کو تاہ اندیش ایک شورش کو دیکھ کر خیال کرتا ہے کہ اب اس کا خاتمہ ہوا۔پر معرفت کی دور بین لگانے والے تاڑ جاتے ہیں کہ یہی فتنہ اس کی چمکار کو نمایاں کر دے گا۔گولڑوی اور اس کی جماعت نے جو کچھ کیا اور کرنا چاہا وہ تو اس کا پھل آپ پائیں گے پر ہمارے لئے یہ واقعہ نہایت مفید نتیجے اور خوشی دینے والے ثمرات پیدا کرنے کا موجب ہوا ہے۔اکثر بے خبروں کو اس مقدس مہدی کی آمد کی خبر ہوگئی۔کئی سو آدمی اس چار پانچ ماہ کے تھوڑے سے عرصے میں جو گولڑوی کے لاہور آنے سے لے کر آج تک گزرا ہے امام پاک کے ہاتھ پر تو بہ کر کے اس مقدس جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے اس تحریک کی وجہ سے ایک بیش بہا مضامین معارف سے بھرے ہوئے سچا نور عطا کرنے والے خود حضرت امام اور آپ کے خادموں کے قلموں سے نکلے۔فَلِلَّهِ الْحَمْد اس رپورٹ کے ساتھ اس جگہ حضرت مولانا مولوی عبد الکریم صاحب کا ایک روشنی بخش مضمون ہدیہ ناظرین کرتے ہیں جو کہ ان دنوں کے ایک بے نظیر اور لاثانی ہفتہ وار اخبار الحکم مؤرخہ ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۰ ء میں شائع ہوا ہے۔محمد صادق