واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 55 of 142

واقعات صحیحہ — Page 55

دن کے حضرت مرزا صاحب کی طرف سے پندرہ دن کی مہلت آپ کو دی جاتی ہے کہ اس عرصہ میں آپ تینوں مذکورہ رؤسا کے دستخط کرا کر بھیج دیں۔کہ وہ آپ کے مریدین و معتقدین کی طرف سے امن کے ذمہ دار ہیں اور اپنا اشتہار قبولیت شرائط کا بھی شائع کر دیں۔تو پھر حضرت مرزا صاحب تشریف لے آویں گے۔علاوہ ازیں یہ بھی گزارش ہے کہ اگر آپ اس مقابلہ میں تشریف لاویں گے تو آپ کو کرایہ ریل سیکنڈ کلاس اور آپ کے دو خادمین کا کرایہ ریل انٹر میڈیٹ کلاس آمد و رفت کا ہم نذر کریں گے اُمید ہے کہ آپ حق کے فیصلہ کے واسطے بہت جلد اس کا حسن انتظام کر کے لاہور میں تشریف لاویں گے۔☆ ☆ لاہور ۲۱ راگست ۱۹۰۰ء مفتی محمد صادق عثمانی کلرک دفتر ا کا ؤنٹنٹ جنرل پنجاب لاہور منشی تاج الدین سیکرٹری انجمن فرقانیہ لاہور دیگر غلامان حضرت مسیح موعود و مہدی معہود جب پیر صاحب نے دیکھا کہ لوگ اس طرح تو مجھے نہیں چھوڑتے اور آگے جمعہ کا دن آتا ہے شائد اس دن پھر مجبور کر کے لوگ مجھے ممبر پر کھڑا کر دیں اور خفت اور سیکی حاصل ہو۔اس واسطے بہتر ہے کہ آپ یہاں سے جلد بھا گو تو پھر وہ جمعہ سے پہلے ہی یہاں سے چل دیئے۔اور جاتے ہوئے اپنے مریدوں کو وصیت کر گئے کہ مرزا صاحب اور اُن کی جماعت کی کتابیں اور اشتہارات نہ پڑھیں۔فیضانِ گولڑوی اب جب کہ ہم یہ دکھا چکے ہیں کہ باوجود ہمارے اصرار کے اور اشتہار پر اشتہار دینے اور خط پر خط روانہ کرنے کے پیر گولڑوی نے ہرگز یہ جرات نہ کی کہ حضرت مرزا صاحب کے مقابلہ میں آنے کا اقرار کرے اور اپنے مریدوں کے اندر ایک محصور آدمی کی طرح گھرا رہا اور باوجود لوگوں کے اصرار کے کوئی تقریر بھی نہ کر سکا اور بیرنگ لفافے کی طرح جیسا کہ آیا تھا ویسا ہی واپس چلا گیا تو ساتھ ہی ہم یہ بھی دکھا دینا چاہتے ہیں کہ اُس کی ہم نشینی اور صحبت اور طرف داری جن لوگوں نے اختیار کی انہوں نے پبلک کو اس فیضان کا کیا