واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 54 of 142

واقعات صحیحہ — Page 54

۵۴ بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کی خدمت میں ایک رجسٹر ڈ خط حضرت اقدس امامنا و مرشدنا مسیح موعود و مہدی معہود کی طرف سے یہ اشتہار ۲۸ راگست کو شائع ہوا ہے کہ پیر مہر علی شاہ صاحب تفسیر القرآن اور قبولیت دعا میں مقابلہ کرنے سے تو رہے۔اگر وہ ضرور تقریر ہی کو پسند کرتے ہیں تو بشر طیکہ لاہور کے تین مسلمان رئیس جن کے اسماء گرامی درج اشتہار ہیں اس بات کا ذمہ اٹھائیں کہ پیر صاحب گولڑوی کے پر جوش سرحد یوں اور سرحدی مزاج لوگوں کی طرف سے فساد کا خطرہ نہ ہو گا۔تو حضرت مرزا صاحب لاہور میں تشریف لا کر اپنے دعوئی اور دلائل کے متعلق ایک تقریر تین گھنٹے میں کریں گے اور پیر صاحب کو مخاطب نہیں کیا جائے گا۔بعد اس کے پیر صاحب تین گھنٹے تک اس کے رد میں تقریر کریں چونکہ مشہور تھا کہ پیر صاحب کا رادہ جمعہ تک یہاں قیام فرمانے کا ہے۔اس لئے یہ اشتہار لاہور میں دستی آیا۔مگر چونکہ تعلیم یافتہ لوگوں نے (جن کے ساتھ پیر صاحب کے بعض مرید اور مخلص بھی شامل ہو گئے تھے ) پیر صاحب سے بار بار اصرار کیا کہ کوئی تقریر ایک عام جلسہ میں کریں۔اور پیر صاحب کو یہ لیاقت نہ تھی کہ پبلک جلسہ میں چند گھنٹہ سلسلہ وار تقریر کریں۔اس واسطے انہوں نے یہاں سے روانگی بہت جلد ٹھہرائی۔لہذا حضرت اقدس کا اشتہار ایک خط کے ساتھ بذریعہ رجسٹری روانہ کیا گیا اور وہ خط ذیل میں درج ہے۔" جناب پیر مہر علی شاہ صاحب۔گزارش ہے کہ حضرت اقدس امامنا و مرشدنا حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی معہود کی طرف سے ایک اشتہار مؤرخہ ۲۸ /اگست ۱۹۰۰ ء ہمارے پاس اس غرض سے آیا ہے کہ آپ کی خدمت میں پہنچایا جاوے۔چونکہ عام طور پر یہ خبر لاہور میں مشہور تھی کہ آپ کا یہاں قیام فرمانا یوم جمعہ تک ہو گا۔اس واسطے یہ اشتہار لاہور میں دستی آیا اور اس کے جواب کے واسطے ۵ دن کی میعاد مقرر کی گئی ہے۔اب چونکہ آپ یہاں سے تشریف لے گئے ہیں اس واسطے تین اشتہار بذریعہ رجسٹری آپ کی خدمت میں ارسال کئے جاتے ہیں اور نیز زیادہ تشفی کے واسطے دو اشتہار آپ کے مشہور مریدوں کو دیئے جاتے ہیں کہ آپ کی خدمت میں ارسال کر دیں۔اور بجائے پانچ