واقعات صحیحہ — Page 53
۵۳ کا یہ فرض ہے کہ آئے دن کے فتووں کے مٹانے کے لئے یہ ذمہ داری اپنے سر پر لے لیں اور اپنی خاص تحریروں کے ذریعہ سے مجھے لاہور میں بلا لیں اور اگر پیر مہر علی شاہ صاحب بالمقابل عربی تفسیر لکھنے سے عاجز ہوں جیسا کہ در حقیقت یہی سچا امر ہے تو ایک اور سہل طریق ہے جو وہ طرز مباحثہ کی نہیں جس کے ترک کے لئے میرا وعدہ ہے اور وہ طریق یہ ہے کہ اس کی ذمہ داری مذکورہ بالا کے بعد میں لاہور میں آؤں اور مجھے اجازت دی جائے کہ مجمع عام میں جس میں ہر سے رئیس موصوفین بھی ہوں تین گھنٹہ تک اپنے دعوئی اور اس کے دلائل کو پبلک کے سامنے بیان کروں۔پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف کوئی خطاب نہ ہو گا۔اور جب میں تقریر ختم کر چکوں تو پھر پیر مہر علی شاہ صاحب اٹھیں اور وہ بھی تین گھنٹے تک پبلک کو مخاطب کر کے یہ ثبوت دیں کہ حقیقت میں قرآن اور حدیث سے یہی ثابت ہے کہ آسمان سے مسیح آئے گا۔پھر بعد اس کے لوگ ان دونوں تقریروں کا خود موازنہ اور مقابلہ کر لیں گے ان دونوں باتوں میں سے اگر کوئی بات پیر صاحب منظور فرمائیں تو بشرط تحریری ذمہ داری رؤساء مذکورین میں لاہور میں آ جاؤں گا۔واللہ علے ما نقول شہید۔والسلام علی من اتبع الہدی۔گواه شد مولوی حکیم نورالدین صاحب گواه شد مولوی عبد الکریم صاحب گواه شد مولوی سید محمد سعید صاحب حیدر آبادی گواه شد صاحبزادہ سراج الحق صاحب جمالی نعمانی گواه شد شیخ غلام حید ر صاحب ڈپٹی انسپکٹر ضلع سیالکوٹ گواه شد کاتب اشتہار منظور محمد لدھیانوی المشتهر مرزا غلام احمد قادیانی ۲۸ اگست ۱۹۰۰ء یا در ہے کہ جس اشتہار کے شائع کرنے کا نمونہ پیر صاحب کے لئے اس اشتہار میں لکھا گیا ہے یا جو دوسری شرط تین رئیسوں کی ذمہ داری کی بابت لکھی گئی ہے۔اس میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔منہ