واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 43 of 142

واقعات صحیحہ — Page 43

۴۳ مورخه ۲۶ /اگست ۱۹۰۰ء خاکساران۔حکیم فضل الہی و معراج الدین عمر نوٹ :۔چونکہ کل جواب دینے میں آپ نے ایفائے وعدہ نہیں کیا اس لئے اس تحریر کو طبع کرا کے ارسال کیا گیا۔جب اس کے جواب میں بھی پیر صاحب خاموش ہی رہے اور آپ کے مریدوں اور خوش اعتقاد لوگوں نے یہ جھوٹ مشہور کیا کہ پیر صاحب نے مرزا صاحب کو تمام شرائط منظور کر کے کئی ایک تاریں دی ہیں اور مرزا صاحب کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔تب ہم نے ایک اشتہار اس مضمون کا دیا کہ یہ بالکل غلط ہے کوئی تار نہیں دی گئی اور کوئی منظوری شرائط کی پیر صاحب نے نہیں کی۔وہ اشتہار درج ذیل ہے۔پیر صاحب کے منہ سے اقرار کرانے کے لئے ہماری ساتویں تجویز تھی مگر کیا مجال تھی کہ پیر صاحب ایک لفظ منہ سے نکالتے بلکہ عصر تک جواب دینے کا جو وعدہ کیا تھا اُس کو بھی پورا نہ کیا اور یہ تجویز دی کہ کوئی جواب لینے والا اُن تک پہنچنے ہی نہ پاوے باہر سے ہی ان لوگوں کو رخصت کرو۔بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُمُهَا فَإِنَّةَ ائِمٌ قَلْبُهُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ (البقره: 284) اور نہ چھپاؤ گواہی جو کوئی اُسے چھپا وے اُس کا دل گنہگار ہے پیر مہر علی شاہ صاحب سے اللہ ایک شہادت کا واسطہ پیر مہر علی شاہ صاحب کے مریدوں نے شور مچا رکھا ہے کہ ۲۵۔تاریخ اگست کو پیر صاحب نے حضرت اقدس جناب محذ ومنا مرزا غلام احمد صاحب کی خدمت میں تاریں دی تھیں کہ اب صرف تفسیر قرآن کا اُسی طرز سے آپ کے ساتھ مباحثہ کرنا منظور کرتا ہوں جو آپ کے ۲۰ جولائی ۱۹۰۰ ء والے اشتہار میں درج ہے۔بلکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے خاص پیر صاحب کی زبان سے بھی یہ بات سنی ہے۔نیز ان لوگوں نے عوام الناس کو دھوکا