واقعات صحیحہ — Page 40
صاحب کو باہر سے ہی واپس کر دو تا کہ نہ وہ پیر صاحب کے سامنے ہوں اور نہ آپ کو جواب دینا پڑے۔پس داروغہ صاحب کو پیر صاحب کے مریدوں نے باہر سے ہی جواب دے دیا کہ پیر صاحب اُس خط کا جواب نہیں دیتے۔اس جگہ ہم اپنا خط جو پیر صاحب کے نام لکھا گیا تھا نقل کر دیتے ہیں۔خط بنام پیر مہر شاہ صاحب بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم درخواست بخدمت جناب خواجہ پیر مہر شاہ صاحب سجادہ نشین گولڑه حال وارد لاہور عالیجناب پیر صاحب! بعد ما وجب۔التماس آنکہ آپ کی تشریف آوری سے پہلے حافظ محمد الدین صاحب تاجر کتب لاہور نے تمام پہلے اشتہاروں کے برخلاف ایک اشتہار بدیں مضمون شائع کیا تھا۔کہ آپ ہمارے امام مقدس مجدد وقت مسیح معہود مهدی مسعود خاتم الاولیاء حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے ساتھ اُن کی تمام شرائط کو منظور کر کے اُن سے مباحثہ کرنے کے لئے لا ہور تشریف لائیں گے۔جناب کل شام سے لاہور میں تشریف فرما ہیں اور ہم اس وقت تک اس انتظار میں تھے کہ جناب کے دستخط خاص سے کوئی تحریر مطبوعہ یا قلمی ہمارے پاس پہنچے جس میں جناب نے صریح لفظوں میں حضرت اقدس جناب محد ومنا مرزا صاحب کے اشتہار مرقومه ۲۰ / جولائی ۱۹۰۰ ء کے مطابق مباحثہ تفسیر نویسی کرنے کے لئے آمادگی ظاہر کی ہو۔کیونکہ بغیر اظہار ارادہ مطلق آپ کا یہاں تشریف لا نا مفید نہیں۔اور ہمارے پاس کوئی سند اس بات کے باور کرنے کے لئے موجود نہیں کہ حافظ صاحب مذکور کا ساختہ پر داختہ جناب کو مثل کردہ ذات خود منظور و قبول ہے اور نہ ہی اُس میں صراحت سے لکھا ہے کہ ۲۰ جولائی ۹۰۰اء والے اشتہار کی پیش کردہ طرز مباحثہ کے لئے آپ تیار ہیں اس لئے اُن کی تحریر قابل التفات نہیں سمجھی گئی۔اور اس لئے اُس وقت تک انتظار کرنے کے بعد آخر ہم خاکساروں