واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 5 of 142

واقعات صحیحہ — Page 5

جائیں گے مگر انہوں نے تو ہمارا خط لوگوں کو دکھا دیا اور ہمارے مریدوں پر ابتلا واقع آنے لگا۔پس اب پیر صاحب نے مریدوں کو تسلی کے خط لکھنے شروع کئے کہ تم نہ گھبراؤ۔ہماری کتاب کی خوب اشاعت ہو گئی ہے اور اصل مطلب حاصل ہو گیا ہے۔مولوی نور الدین صاحب کو میں نے صرف اتنا لکھا تھا کہ میں کتاب کا مؤلف نہیں ہوں ( ہاں جناب ہم بھی جانتے ہیں کہ آپ نے صرف مؤلّف ہونے سے انکار کیا تھا۔مگر کیا مصنف ہونے کا بھی کہیں اقرار کیا تھا۔اور حضرت مولوی صاحب کے سوالات کا جواب تو بہر حال دینا آپ کو ضرور تھا خواہ آپ مؤلف تھے یا خالی مصنف تھے ) ہم اس جگہ حضرت مولوی صاحب کا خط اور پیر صاحب کے خطوط ( جن میں انہوں نے مولوی صاحب کو کچھ لکھا اور اپنے مریدوں کو کچھ ) درج کر دیتے ہیں تا کہ پبلک خود اندازہ کر لے کہ پیر صاحب نے کیا چال اختیار کی۔حضرت مولوی نورالدین صاحب کا خط مولا نا السيد المكرم المعظم السلام علیکم و رحمۃ اللہ اول فتح محمد نام آپ کے مرید سے پھر مولوی غلام محی الدین ساکن و ہن۔مولوی محمد علی ساکن روال - حکیم الہ دین شیخو پور۔حکیم شاہ نواز کے باعث مجھے جناب سے بہت ہی بڑا حسن ظن حاصل ہوا۔اور میں بدیں خیال کہ جناب کو اشغال و ارشاد میں فرصت کہاں کہ میرے جیسے آدمیوں کے خطوط کا جواب ملے گا۔ارسال عرائض سے متامل رہا۔جناب کے دو کارڈ مجھے ملے۔اور ان میں مرزا جی کے حسن ظن کا تذکرہ تھا اور بھی فرحت و سرور ملا۔قریب تھا کہ میں حاضر حضور ہوتا اسی اثنا میں ایک کتاب شمس الہدا یہ نام مجھے آج رات دیکھنے کا اتفاق ہوا صفحہ نمبر ۴۰ تک رات کو پڑھی جناب نے اس میں بڑا تنزل اختیار کیا کہ بالکل مولویوں اور منطقیوں کے رنگ میں جلوہ افروز ہوئے۔اور صوفیوں کے مشرب سے ذرہ جھلک نہ دی۔سبحان اللہ۔میں نے بارہا سنا کہ جناب فتوحات مکیہ کے خواص ہیں اور کتاب صفحہ نمبر ۴۰ تک صرف ایک جگہ شیخ اکبر کا ذکر وہ بھی لا اله الا اللہ کی توجیہ نا پسندیدہ پر ایما۔کتاب کو دیکھ کر مجھے اس تحریر کی جرات ہوئی کہ جب جناب تصنیف کا وقت نکال سکتے ہیں تو