واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 130 of 142

واقعات صحیحہ — Page 130

۱۳۰ نے ہمیں سورہ فاتحہ میں یہ دعا سکھائی کہ یوں کہا کرو صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اس میں بھی یہی تاکید فرمائی ہے کہ خدا تعالیٰ سے مانگو کہ ان پہلے منعم علیہم کے انعامات تم پر بھی نازل فرمائے اور سب سے بڑا انعام سلسلہ خلافت ہے اس لئے کہ اگر یہ نہ ہوتا تو دین حق کبھی نہ چل سکتا اور بد قسمت مہجور و مخذول دنیا میں رہتا۔یہود کو اس فضل کے نہ ہونے نے تو ابدی لعنت اور ذلت کے اتھاہ گڑھے میں ڈالدیا ہے اور آخر میں سورہ فاتحہ کے ضالین یعنی نصاریٰ کا ذکر صاف اشارہ کرتا ہے۔کہ نصاری کے فتنہ کے وقت جو چودھویں صدی پر ہوگا اس سلسلہ خلافت کی آخری شاخ یعنی مسیح موعود کا ہونا خدا تعالیٰ سے مانگو۔بھائیو فضل کا نشان ظاہر ہو گیا اور ضروری تھا کہ ظاہر ہوتا پر دنیا کی تاریک آنکھوں نے ہنوز اسے نہیں پہچانا۔اٹھو اور اس فضل کی قدر کرو۔اللہ تعالیٰ تم سب کے ساتھ ہو اور وَسْوَاسِ خَنَّاسُ سے بچائے۔آمین عبد الکریم از قادیان ۱۰ مئی ۱۹۰۱ قیمت ا/ تاریخ اشاعت سابقہ مضمون ہذا تعداد جلد ۳۵۰ یکم مارچ ۱۹۰۱ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیں قادیان۔