واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 106 of 142

واقعات صحیحہ — Page 106

1۔4 اعجاز امسیح اور حضرت مسیح موعود اور پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمده ونصلی اخوانی۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔کئی دفعہ میری روح میں زور آور تحریک ہوئی کہ ان اثروں اور نقشوں پر کچھ لکھوں اور بھائیوں کو مستفید و مسرور کروں جو اس جلسہ میں حضرت موعود علیہ السلام کی زندگی کے خاص اور بالکل نئے حصہ کے مشاہدہ سے میرے حق جو حق بین حق گو قلب پر وار د اور منقش ہوئے ہیں۔پیر گولڑوی کے مقابل تفسیر لکھنے کی میعاد (۷۰) دن ٹھہری تھی اس بڑی ہی تھوڑی میعاد میں سے بھی جو اصلاً اور حقیقتہ سورہ فاتحہ کی عربی فصیح میں غیر مسبوقہ حقائق کے ساتھ تفسیر لکھنے کے لئے نہائت غیر متفی تھی پورے تمہیں دن حضرت حجتہ اللہ علیہ السلام نے یوں منہا کر دیئے کہ اس اثنا میں آپ کے دست و قلم میں خالص منافرت رہی ایک نقطہ تک نہ تو لکھا اور نہ اس غیر مامور کو جگہ سے ہلا دینے والے کام کی نازک ذمہ داری کی طرف کچھ توجہ کی۔۔پورے ایک مہینہ کے بعد جب لکھنے کا ارادہ کیا معا برداطراف اور ضعف کے اس قدر متواتر دورے پڑنے شروع ہوئے۔کہ بسا اوقات پر دل امید زندگی کے چراغ کو شمع سحری کی طرح ٹمٹماتا دیکھ کر یاس کے تاریک کونے میں سرنگوں بیٹھ جاتی تھی۔میں نے دس سال میں اس قدر اتصال اور ہجوم ان ہولناک امراض کا نہیں دیکھا تھا۔صحت کا یہ حال اور وعدہ اس قدر مضبوط۔منجانب اللہ ہونے۔موید من اللہ ہونے کا ایک نشان اور معیار۔اور ایک چلہ باقی۔کوئی معمولی آدمی ہو اور عزت اور ذلت کا معاملہ ہو تو ایک سوچنے والا سوچ کہ اس کے دل اور جان پر کیا گزرسکتی ہے۔یہاں سارے جہاں سے ٹکر لگی ہوئی ہے۔ایک سکتا۔ہے