شہید مرحوم حضرت صاحبزادہ عبدالطیف — Page 32
۳۲ ہوں۔جب حضرت صاحب اور میں گورداسپور آتے جاتے تو میں پیدل یکہ کیسا تھ دوڑتا ہوا جاتا۔اور دوڑتا ہوا آتا۔جب حضرت صاحب دہلی۔سیالکوٹ۔لاہور وغیرہ کہیں جاتے تو مجھے اپنی جگہ پر امین کے طور پر حفاظت کے لئے چھوڑ جاتے۔ایک بار حضرت صاحب کو الہام ہوا کہ زلزلہ آنے والا ہے۔حضرت صاحب اور سب دوستوں نے باغ میں ڈیرہ لگایا۔میں رات کو آپ کے گھر کا پہرہ دیا کرتا تھا ایک بار حضرت صاحب نے دن کو مولوی عبد الکریم مرحوم اور خلیفہ اول مولوی نور الدین مرحوم کو اور اور بھی دوست موجود تھے حضرت صاحب نے فرمایا کہ آج الہام ہوا ہے کہ تمہارے گھر کا پہرہ ملائک دیا کرتے ہیں۔میں نے عرض کیا کہ جناب میں بھی تو پہرہ دیا کرتا ہوں یا تو میں ملائک میں سے ہوں یا ان کے ساتھ ہوں۔مولوی صاحب نے یہ بات حضرت صاحب علیہ السلام سے بیان کی تو آپ مسکرائے۔سید احمد نور کا بلی تاجر مهاجر قادیان دارالامان ضلع گورداسپور محرم ۱۳۴۰