شہید مرحوم حضرت صاحبزادہ عبدالطیف

by Other Authors

Page 63 of 64

شہید مرحوم حضرت صاحبزادہ عبدالطیف — Page 63

کرنا ہے۔یہ اس لئے ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وجود حضرت محمد مصطفی میں وجود ہے۔ظاہر لوگوں کو یہی نظر آتا ہے کہ مسیح موعود قادیان کے رہنے والے ہیں اور حضرت محمد مصطفی نے تیرہ سو برس پہلے مدینہ منورہ میں مدفون ہو چکے ہیں یہ علیحدہ ہیں اور وہ علیحدہ مگر خدا تعالیٰ نے احمد قادیانی اور محمد مدنی علیهما الصلوۃ والسلام کا وجود ایک کیا ہے۔جن لوگوں کو خدا تعالیٰ نے روحانی بصیرت عطا کی ہے وہ دیکھتے ہیں کہ مسیح موعود اور رسول کریم کا وجود ہو بہو ایک ہی وجود ہے۔چنانچہ میں بھی گواہی کے طور پر خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور جو آسمان وزمین کا مالک ہے اور جو قادر مطلق خدا ہے کہ میں نے احمد قادیانی اور محمد مدنی علیھما الصلوۃ والسلام کو ایک وجود میں دیکھا ہے اور بار بار دیکھا ہے کہ کوئی فرق ان دونوں وجودوں میں نہیں پایا گیا۔حضرت صاحبزادہ مولانا عبد اللطیف صاحب شہید مرحوم نے بھی یہی فرمایا۔اور یہ بھی فرمایا کہ میں خود بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں اتنا تا ہوں کہ اب میرے سے محمد مصطفیٰ ے کا وجود کبھی نہیں علیحدہ ہوتا۔تمام شد حضرت خلیفہ اسیح ثانی کا ارشاد سید احمد نور صاحب نے حضرت مولوی عبد اللطیف مرحوم کے حالات لکھے ہیں جس سے احمدیت پر ایمان میں ترقی ہوتی ہے اور یہ ایسی کتاب ہے کہ چاہیے کہ اس کو ہر شخص پڑھے اور اپنے ایمان میں ترقی کرہے۔