شہید مرحوم حضرت صاحبزادہ عبدالطیف — Page 60
جاں بصدق ولستانرا داده تاکنوں ور سنگیا افتاده است این بود رسم ودہ صدق صفا این بود مردان حق پنے آن زنده از خود فانی اند جاں فشاں پر مسلک ربانی ایک غلطی کا ازالہ حضرت مسیح موعود السلام نے اپنی کتابوں میں کسی جگہ تو یہ فرمایا ہے کہ میں نبی ہوں اور بعض جگہ فرمایا ہے کہ میں نبی نہیں ہوں۔بات یہ ہے کہ عام نبی ورسول کی تعریف یہ کرتے ہیں کہ نبی یا رسول وہ ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ سے کتاب (نئی شریعت) لاتا ہے اور الہامات اس پر نازل ہوتے ہیں۔سو ان معنوں کو لیتے ہوئے حضرت مسیح موعود " فرماتے ہیں کہ رسول کریم کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا کہ نئی کتاب یا شریعت لاوے اور قرآن شریف منسو خ ہو یہ کفر ہے ایسا نبی قیامت تک نہیں آسکتا اس لحاظ سے حضرت مسیح موعود" بھی فرماتے ہیں کہ میں نبی نہیں ہوں۔ایسا ہی حدیث میں بھی آیا ہے کہ لا نبی بعدی یعنی ایسا نبی جو میری کتاب کو منسوخ کر دے اور میرے دور ان کے ختم ہو جانے پر آوے اور میرے سے۔فیض یافتہ نہ ہو بلکہ اور نبی ہو جسکے ساتھ نئی کتاب یا شریعت ہو کہ اس میں مہر نبوت ٹوٹ جاتی ہے جو خاتم النبیین کا اشارہ قرآن شریف میں آتا ہے۔اسی طرف اشارہ کر کے مسیح موعود