واقعات شیریں — Page 9
کیا یہاں تک کہ اس کی دونوں ٹانگیں پتھروں پر گھسٹنے سے پھل گئیں تب خدا نے فرمایا کہ اب لبس کہ اب معاف کر دیا۔۔۔۔۔۔انسان کو پاک اور خبیث لوگ چاہیے کہ کبھی خدا تعالیٰ پر اعتراض نہ کرے “ " " ( ملفوظات جلد ششم منه ) عاجزی انکساری جو لوگ اپنے رب کے آگے انکسار سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ شاید کوئی عاجزی منظور ہو جاوے تو ان کا اللہ تعالیٰ خود مددگار ہو جاتا ہے۔کوئی شخص عابد بہت دعا کرتا تھا کہ یا اللہ تعالیٰ مجھ کو گناہوں سے آزادی دے اس نے بہت دعا کرنے کے بعد سوچا کہ سب سے زیادہ عاجزی کیونکر ہو۔معلوم ہوا کہ کتے سے زیادہ ناجر کوئی نہیں تو اس نے اس کی آواز سے رونا شروع کیا کسی اور شخص نے سمجھا کہ مسجد میں کتا آگیا ہے۔ایسا نہ ہو کہ کوئی میرا ترین لید کر دیوے تو اس نے آکر دیکھا تو عابد ہی تھا۔کتا کہیں نہ دیکھا۔آخر اس نے پوچھا کہ یہاں کتا رو رہا تھا اس نے کہا کہ ہمیں ہی کہتا ہوں پھر پوچھا کہ تم ایسے کیوں رو رہے تھے ؟ کہا خدا تعالیٰ کو عاجزی پسند ہے اس واسطے میں نے سوچا کہ اس طرح میری عاجزی منظور ہو جاوے گی " ( ملفوظات جلد ششم ص) ا متقیوں کو اللہ تعالیٰ خود پاک چیزیں بہم پہنچاتا ہے اور خبیث چیزیں خبیث لوگوں کیلئے ہیں۔۔۔۔ایک بزرگ کی کسی بادشاہ نے دعوت کی اور بکری کا گوشت بھی پکایا اور خنزیر کا بھی۔اور جب کھانا رکھا گیا تو عمداً سور کا گوشت اس بزرگ کے سامنے رکھ دیا اور بکری کا اپنے اور اپنے دوستوں کے آگئے۔جب کھانا رکھا گیا اور کہا کہ شروع کرو تو اللہ تعالیٰ نے اس بزرگ پر بذریعہ کشف اصل حال کھول دیا۔انہوں نے کہا ٹھہرو تقسیم ٹھیک نہیں اور یہ کہہ کر اپنے آگے کی رکا بیاں ان کے آگے اور ان کے آگے کی اپنے آگے رکھتے جاتے تھے اور یہ آیت پڑھتے جاتے تھے الخبيثت اللخبيثين (تور : ۲۷) خبیث باتیں خبیث مردوں کیلئے ( ملفوظات جلد ششم ص ۷۳ - ۷۴) دوست کا انتخاب ایک کتاب میں ایک عجیب بات لکھی ہے کہ ایک شخص سڑک پر روتا چلا جارہا تھا راستہ میں ایک ولی اللہ اس سے ملے انہوں نے پوچھا کہ تو کیوں روتا ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ میرا دوست مر گیا ہے۔اس نے ا جواب دیا کہ تجھ کو پہلے سوچ لینا چاہیے تھا۔مرنے والے کے ساتھ