واقعات شیریں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 3 of 22

واقعات شیریں — Page 3

پیش لفظ محترم مولانا سیم سیفی صاحب وکیل التعليم تحریک جدید و ایڈیٹر ماہنامہ تحریک جدید ربوہ عزیزم مکرم مرزا خلیل احمد قمر ہمارے سلسلہ کے ایک ذہین تو جوان ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل و کرم سے تالیف و تصنیف کا خاص ملکہ عطا فرمایا ہے۔اور وہ اپنے اس ملکہ کو صحیح خطوط پر کام میں لا کر سلسلہ کی قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔زیر نظر کتابچہ میں مکرم قمر صاحب نے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے روحانی خزائن میں سے واقعات جمع کر کے احباب کی خدمت میں پیش کیے ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ یہ کتابچہ ہر احمدی تک پہنچے اور مکرم قمر صاحب اس سلسلہ کو جاری رکھیں۔اللہ تعالی انہیں بیش از پیش توفیق عطا فرمائے اور ان کی اس خدمت کو اپنے فضلوں سے قبول فرمائے۔آمین نیک اعمال پوشیدہ طور پر بجالاؤ " تذکرۃ الاولیاء میں ہے کہ ایک شخص چاہتا تھا کہ وہ لوگوں کی نظر میں بڑا قابل اعتماد بنے اور لوگ اسے نمازی اور روزہ دار اور بڑا پاکباز کہیں اور اسی نیت سے وہ نماز لوگوں کے سامنے پڑھنا اور نیکی کے کام کرنا تھا مگر وہ میں گلی میں جانا اور جدھر اس کا گزر ہوتا تھا لوگ اسے کہتے تھے کہ یہ دیکھو کہ یہ شخص بڑا ریا کار ہے اور اپنے آپ کو لوگوں میں نیک مشہور کرنا چاہتا ہے۔پھر آخر کار اس کے دل میں ایک دن خیال آیا کہ میں کیوں اپنی عاقبت کو برباد کرتا ہوں خدا جانے کس دن مر جاؤں گا کیوں اس لعنت کو اپنے لیے تیار کر رہا ہوں میں نے خدا کی نماز ایک دفعہ بھی نہ پڑھی۔اس نے صاف دل ہو کر پوے صدق وصفا اور سچے دل سے توبہ کی اور اس وقت سے نیت کر لی کہ میں سارے نیک اعمال لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ کیا کروں گا اور کبھی کسی کے سامنے نہ کروں گا۔چنانچہ اس نے ایسا کرنا شروع کر دیا اور