حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 50 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 50

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 50 خود نوشت حالات زندگی gallery میں تھے۔مجھے دیکھ کر حیران ہو گئے۔یہ ذکر میں نے اس لئے کیا ہے کہ حکومت نے جماعت احمدیہ کی جد و جہد کو سراہا اور اس کی قدر کی یہاں تک کہ اسمبلی کے آخر میں جب نیڈو ہوسٹل میں ارکان اسمبلی کی دعوت ہوئی تو میں بھی مدعو کیا گیا اور جو کارکنان کی طرف سے ایڈریس پڑھا گیا وہ بھی میرا ہی تیار کردہ تھا۔مسٹر بیل مجھے دیکھ کر اپنی کرسی میرے قریب لے آئے اور کہنے لگے آج میں آپ کو Tea Serve کروں گا۔اس کے بعد تقریباً تمام وزراء یکے بعد دیگرے میرا شکر یہ ادا کرنے کیلئے آئے۔سر دلال چیف جسٹس صد را سمبلی مع اپنی فیملی آئے اور شکریہ ادا کیا۔مسٹر مہتہ ریور یومنسٹر بھی مع اپنی فیملی آئے اور شکریہ ادا کیا اور جب کرنل کالون میری طرف آنے لگے تو میں ان کی طرف جانے کیلئے اٹھا۔مسٹر بیل نے مجھے روکا اور کہا کہ یہ سوشل فنکشن ہے۔انہیں یہیں آنے دیں۔میں نے کہا وہ منصب اور عمر دونوں کے لحاظ سے بڑے ہیں۔مجھے جانا چاہئے۔چنانچہ میں نے آگے بڑھ کر ان کا استقبال کیا۔مصافحہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔Thank you Mr۔Syed Zain ul Abedeen something you did and something me did our bit and me both deserve congratulations for the success achieved۔آل جموں و کشمیر کا نفرنس کا انعقاد اس طرح حکومت کی طرف سے جماعت احمدیہ کی خدمات کا بر سر عام اعتراف کیا گیا اور اس سے قبل جب آل جموں اینڈ کشمیر کانفرنس کے انعقاد کا پہلا موقعہ ہوا تو ارکان کانفرنس کی مہمان نوازی وغیرہ کیلئے بہت انتظام کرنا پڑا۔دریائے جہلم کے کنارے ایک دو میل کے پھیلاؤ میں ہاؤس بوٹوں کا انتظام تھا اور جموں اور کشمیر کے چاروں اطراف سے نمائندے بلائے گئے تھے۔میں نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کو لکھا کہ میں تھک گیا ہوں مکرم درد صاحب مرحوم میری امداد کیلئے بھیجے جائیں۔چنانچہ حضور نے آں مرحوم کو مع