حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 51 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 51

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 51 خود نوشت حالات زندگی چوہدری ظہور احمد صاحب موجودہ آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ۔( اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے ) کو بھیجا۔یہ ایک دو دن پہلے پہنچ گئے۔کانفرنس میں تقریر کرنے کیلئے یہ پابندی عائد کی گئی تھی کہ بیرون از کشمیر اصحاب میں سے کسی کو تقریر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کانفرنس کی تنظیم شیخ محمد عبد اللہ صاحب نے میرے ہی سپرد کی تھی اور قواعد میں نے ہی مرتب کئے تھے۔چنانچہ سید حبیب مرحوم ایڈیٹر سیاست اور ایڈیٹر زمیندار (مولوی ظفر علی خان۔مرتب) وغیرہ پہنچے۔انہیں تقریر کی اجازت نہ ملی اور دوسرے دن واپس پنجاب چلے آئے اور زمیندار نے لکھا کہ سری نگر کا نفرنس میں کسی کو بولنے کی گنجائش نہیں کیونکہ احمدیوں کا جنرل لارنس ( سید زین العابدین ولی اللہ شاہ ) وہاں کام کر رہا ہے۔امام جماعت احمدیہ کی خدمات کا اعتراف میں ایک عرصہ سے ریاست پونچھ کی پبلک کو حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہا تھا راجہ پونچھ نے اُن حقوق کی منظوری ایسے وقت پر دی جب کہ کانفرنس ہو رہی تھی۔میں نے مہاراجہ پونچھ سے کہا کہ اس موقعہ کو غنیمت سمجھیں لوگوں کے مطالبات مان لیں۔آپ اعلان سے پبلک میں ہر دلعزیز ہو جائیں گے۔انہوں نے میرا مشورہ قبول کیا اور مطالبات تسلیم کرتے ہوئے کاغذات پر دستخط کئے۔ایک نقل اپنے دستخط سے میرے حوالہ کی اور مجھ سے چاہا کہ کانفرنس میں ان کا اعلان کر دیا جائے اور یہ اعلان کا نفرنس ہی کی مضبوطی اور ہر دلعزیزی کیلئے مفید تھا۔کارکنان نے باصرار مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں ہی ان کا اعلان کروں۔چنانچہ رات کے وقت ہزاروں سامعین کے سامنے میں نے یہ اعلان ایک مطالبہ کا ذکر کرتے ہوئے پڑھا اور ہر مطالبہ پر پنڈال میں آوازیں بلند ہوئیں۔مرزا محمود زندہ باد کانفرنس زندہ باد اور خاکسار کا بھی نام اس دعا کے ساتھ لیا گیا۔درد صاحب مرحوم اس وقت ہاؤس بورڈ میں تھے۔میری آواز سن کر کچھ حیران ہوئے کہ شاہ صاحب نے اپنے مرتب کردہ قواعد کے خلاف کہ غیر از کشمیر تقریر نہیں کرے گا، تقریر شروع کر دی ہے۔انہوں نے چوہدری ظہور احمد صاحب کو بھیجا۔وہ