حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 18
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 18 خود نوشت حالات زندگی اراضی کے جس میں موضع ناڑہ سیداں بھی شامل تھا جہاں مرحوم سید باغ حسن شاہ کے مالکانہ حقوق قائم رہے۔پیدائش وابتدائی حالات میری پیدائش موضع سیہالہ چو ہدراں میں ۱۳ مارچ ۱۸۸۹ء میں ہوئی اور پرورش رعیہ ضلع سیالکوٹ میں جو پہلے تحصیل تھی (اب رعیہ کی تحصیل وضلع نارووال ہے۔مرتب ) اور جہاں حضرت والد صاحب ( ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب) شفاخانہ کے تقریباً ستائیس اٹھائیس سال انچارج ڈاکٹر رہے اور ۱۹۲۱ء میں آپ نے پنشن حاصل کرنے پر قادیان کی خدمت اختیار کی اور شفاخانہ نور قادیان میں انچارج ڈاکٹر رہے۔میری تعلیم قادیان میں قادیان میں آپ نے مجھے اور بھائی سید حبیب اللہ شاہ صاحب کے کو ۱۹۰۳ء میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے روانہ کیا۔اس وقت (ہم ) نارووال کے مشن سکول میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔میرے بھائی (سید حبیب اللہ شاہ صاحب ) سپیشل کلاس میں اور میں جماعت ششم میں تھا۔قادیان میں ہمیں ۱۹۰۳ء سے ۱۹۰۸ ء تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فیضانِ صحبت سے استفادہ کا موقع ملا۔اس اثناء میں مجھے یہ اجازت بھی ہیڈ ماسٹر صاحب کی طرف سے تھی کہ میں حضرت مسیح موعود دعلیہ السلام کے ساتھ نمازیں پڑھوں۔بورڈ رز۔کے طلباء کے ) ساتھ ( بیت ) اقصیٰ میں جانے سے میں مستقٹی کیا گیا۔گورنمنٹ کالج لاہور میں گورنمنٹ کالج میں ۱۹۰۸ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد داخل ہوا۔والد صاحب کا خیال تھا کہ میں ڈاکٹری پاس کروں اس لئے FSC ( میں ) میڈیکل کا کورس لیا۔اُن دنوں میڈیکل کالج کا ایک سال کا کورس FSc کے ساتھ شامل کیا گیا تھا اور میڈیکل کالج کی ڈگری