حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 17 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 17

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 17 خود نوشت حالات زندگی سم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود ابتدائی حالات خاندان حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اپنی خود نوشت سوانح حیات میں تحریر فرماتے ہیں:۔” میرے والد حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کلر سیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے ایک مشہور خاندانِ سادات کے فرد تھے۔اُن کے والد سید باغ حسن شاہ صاحب صوفی منش ( اور ) تارک الدنیا بزرگ تھے۔پیری مریدی سے نفرت، اپنے اقرباء کو دنیا داری میں منہمک دیکھ کر کلر سیداں سے موضع سیہالہ چوہدراں میں جو آج کل اسٹیشن ہے چلے آئے تھے۔اس کے قریب ہی ایک گاؤں ناڑا سیداں میں ان کے مالکانہ حقوق تھے۔طبابت بھی کرتے تھے۔اس لئے صورتِ معاش خاطر خواہ تھی۔سلطنت مغلیہ کے ایام میں کلر سیداں ایک مشہور قلعہ تھا جس کے تحت سترہ چھوٹے بڑے قلعہ جات مضافات میں تھے۔ایک وسیع علاقہ تھا جس کا انتظام سادات کے سپر دتھا۔پانی پت کی تیسری لڑائی میں سادات کلر کی فوج اور کہوٹہ کے لگھڑوں کی فوج نے مرہٹوں کی فوج کے دانت کھٹے کئے تھے۔لے سکھوں کی عمل داری میں رنجیت سنگھ نے سادات کلر کے ساتھ عہد موالات قائم کیا ہوا تھا اور چیلیانوالی ( کی) مشہور لڑائی میں انگریزی کے خلاف سکھوں کی مدد کی گئی تھی جس میں سکھوں اور اُن کے مددگاروں کو شکست فاش ہوئی۔انگریزوں نے کلر سیداں) کا قلعہ تو دہ خاک بنادیا اور تمام مملوکہ دیہات سادات سے محروم کر دیئے گئے۔بجز قصبہ کلر اور چند مواضع کی