حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 70 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 70

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 70 خود نوشت حالات زندگی رہی ہے اور زمین پر پاؤں لگ رہے ہیں اور ٹانگ میں چلنے کی طاقت پیدا ہو گئی ہے۔کئی دنوں بعد بانس آیا اور میں نے اس کی سوئی بنوائی اور پھاؤڑی کی ضرورت نہ رہی۔استجابت دعا کی برکت سے آج تک بفضل تعالیٰ اسی پاؤں سے پہاڑوں کے دور دراز سفر کرنے پڑے اور جنگ عظیم اول میں ترکی رسالے میں خدمت کرنے کا موقع ملا۔دعائیہ اعجاز حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسی قسم کی اعجازی دعا کا ایک اور واقعہ ہے۔ایک (دفعہ) ہم مدرسے میں تھے۔ہمیں معلوم ہوا کہ امرتسر کا ایک وکیل جن کا نام محکم الدین ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تبادلہ خیال کرنے آیا اور حضور ( بیت ) مبارک میں بیٹھے اس سے باتیں کر رہے ہیں۔میں بھی وہاں گیا اور ایک طرف بیٹھ گیا۔حضرت مفتی محمد صادق اور شیخ یعقوب علی عرفانی ( اللہ ان سے راضی ہو ) اور بعض اور احباب وہاں بیٹھ گئے۔آپ محکم الدین سے مخاطب تھے اور اس وقت یہ بیان کر رہے تھے کہ آپ کی صحبت کا اثر کیا ہے۔چہرہ کا رنگ بدل گیا اور حضور پُر وقار آواز اور جوش سے فرمانے لگے کہ میری صحبت میں اللہ تعالیٰ نے یہ اثر رکھا ہے کہ ایک بچہ بھی اگر میری صحبت میں ہفتہ یا کچھ دیر رہے تو وہ مشرق و مغرب کے مولویوں پر بھاری ہوگا۔یا یہ فرمایا فوقیت لے جائے گا اور اس وقت حضور کی نظریں میری طرف تھیں اور میں دعا میں مشغول ہو گیا اور اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ تو مجھے وہی بچہ بنا دے جو حضور کی صحبت سے فیض یاب ہونے والا ہو اور مجھے یقین کامل ہے کہ حضور کی دعا اور نظر عنایت کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ مجھے سلسلہ کی خدمت کا موقع ملا ہے۔الحمد للہ علی ذالک انداری پیشگوئی ان دنوں کا ایک اور واقعہ ذکر کرتا ہوں کہ ہم دار مسیح میں ہی مقیم تھے کہ کسی نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام غشی میں ہیں میں بھی اس کمرے میں پہنچا