حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 11 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 11

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 11 سوانحی خاکه۔۔۔سرانجام دیتے رہے۔احمدی وفد مؤتمر عالم اسلامی کے اجلاس میں فروری ۱۹۴۹ء میں مؤتمر عالم اسلامی کا قیام کراچی میں عمل میں آیا۔اس کا دوسرا اجلاس ۹ تا ۱۳ فروری ۱۹۵۰ء کو کراچی میں ہوا۔سیدنا حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کے ارشاد کے مطابق مرکز احمدیت سے ایک احمدی وفد نے اس میں شرکت کی۔اس وفد کے امیر حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب تھے۔جماعت احمدیہ کراچی نے اس موقع پر حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ کی ۱۹۵۰ء کی کراچی کی پریس کانفرنس کو عربی و انگریزی زبانوں میں شائع کیا جو بیرونی ممالک کے مندوبین میں سے ایک معتد بہ حصہ کو دیا گیا۔امیر وفد حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے اپنے ایک مفصل بیان میں موتمر عالم اسلامی کو عالم اسلام میں وحدت اور اتحاد پیدا کرنے کی مبارک تحریک قرار دیا اور اپنے ایک مفصل بیان میں اس کی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش فرمایا۔(روز نامہ الفضل ربوہ ۱۷ مارچ ۱۹۵۱ء صفحه ۶) بنیادی حقوق کی کمیٹی میں خدمات پاکستان میں دستور سازی کی جو مہم قیام پاکستان کے وقت سے جاری تھی اس نے ۶/اکتوبر ۱۹۵۰ء کو ایک معین صورت اختیار کر لی۔یعنی ملک کی دستور ساز اسمبلی نے بنیادی حقوق کی کمیٹی کی عبوری رپورٹ منظور کر لی۔اس رپورٹ کے سارے پہلوؤں پر غور وفکر کیلئے حضرت مصلح موعود کے ارشاد کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں گیارہ علمائے کرام سلسلہ شامل تھے۔سب سے اول نام حضرت سید