حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 12 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 12

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 12 سوانحی خاکه۔۔۔زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب پروفیسر تاریخ الادیان کلیۃ صلاح الدین ایوبی بیت المقدس شامل تھا۔اسیر راه مولی ( تاریخ احمدیت جلد ۹ صفحه ۲۹۹) اپریل ۱۹۵۳ء کے فسادات میں جماعت احمدیہ کے خلاف کئی فتنوں نے جنم لیا اور کئی احباب جماعت بلا وجہ قید کئے گئے۔حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب جو اس وقت ناظر دعوۃ و تبلیغ تھے آپ کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں ضمانت پر آپ کو رہا کر دیا گیا۔ه یکم اپریل ۱۹۵۳ء کو قصر خلافت ربوہ کی تلاشی کے دوران آپ کو گرفتار کیا گیا۔اس بات کا چرچا قومی اخبارات میں بھی آیا۔چنانچہ نوائے وقت لاہور نے یہ خبر شائع کی۔(نوائے وقت لا ہور۴/اپریل ۱۹۵۳ء صفحہ۱) ۲۳ فروری ۱۹۵۳ء کوئی آئی ہائی سکول ربوہ میں جماعت دہم کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے کی۔(روز نامہ الفضل لا ہور ۲۷ فروری ۱۹۵۳ ء صفحه ۶) ۲۳ جنوری ۱۹۵۳ ۱۹۵۲ء سے یکم دسمبر ۱۹۵۳ء، آپ ایڈیشنل ناظر اعلیٰ کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔یکم جون ۱۹۵۴ ء کو صدرانجمن احمد یہ کی ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔خودنوشت سوانح حیات ولی اللہ شاہ صاحب)