حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 186
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 186 مناجات ولی اللہ میرے فکر کے دُور ہونے کا۔١٠٣ - اَللَّهُمَّ ارْحَمْنِي بِالْقُرْآنِ الْعَظِيمِ وَاجْعَلْهُ لِي إِمَامًا وَّنُوُرًا وَهُدًى وَّرَحْمَةً - اللَّهُمَّ ذَكَرُنِى مِنْهُ مَا نَسِيتُ وَعَلَّمْنِي مِنْهُ مَا جَهِلْتُ وَارْزُقْنِي تِلَاوَتَهُ انَاءَ اللَّيْلِ وَانَاءَ النَّهَارِوَا جُعَلْهُ لِى حُجَّةً يَارَبَّ الْعَلَمِينَ (اتحاف جلد ۴ صفحه ۴۹۲ بحواله موسوعه اطراف الحدیث جلدا صفحه ۱۶۸) الہی! رحم کر مجھ پر قرآن عظیم کے طفیل اور بنا اس کو میرے لئے پیشوا اور روشنی اور ہدایت اور رحمت الہی ! یاد دلا مجھ کو اس میں سے جو میں بھول گیا ہوں اور سکھلا مجھے اس میں سے جو میں نہیں جانتا اور نصیب کر مجھ کو اس کا پڑھنا رات کی گھڑیوں میں اور دن کی گھڑیوں میں اور بنا اس کو میرے لئے حجت اے پروردگار جہانوں کے! ۱۰۴ - اَللّهُمَّ اجْعَلُ لِى فِي قَلْبِى نُورًا وَّفِي لِسَانِى نُورًا وَّاجْعَلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ نُورًا وَّمِنْ خَلْفِى نُورًا وَّعَنْ يَمِينِى نُورًا وَّ عَن شِمَالِي نُورًا وَّمِنْ فَوْقِى نُورًا وَّ مِنْ تَحْتِى نُورًا وَّ فِي سَمْعِي نُورًا وَفِي بَصَرِي نُورًا وَّاعْطِنِي نُورًا - ( مسند احمد بن حنبل جلدا صفحه ۲۸۳) الہی! تو کر میرے لئے میرے دل میں روشنی اور میری زبان میں روشنی اور کر میرے آگے روشنی اور میرے پیچھے روشنی اور میرے داہنی طرف روشنی اور میرے بائیں طرف روشنی اور میرے اوپر روشنی اور میرے نیچے روشنی میری شنوائی میں روشنی اور میری بینائی میں روشنی اور مجھے عطا کر روشنی۔١ - اَللّهُمَّ الْهِمُنِى رُشْدِى وَاعِدُنِي مِنْ شَرِّنَفْسِي - - ۱۰۵ ابونعیم بحوالہ کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۵۰۸۴) الہی ! تو ڈال دے میرے دل میں میری بھلائی اور پناہ دے مجھ کو میرے نفس کی بُرائی سے۔