حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 185
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 185 مناجات ولی اللہ ے رب دے ہم کو دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھی بھلائی اور بچا ہم کو آگ کے عذاب سے۔طلب ہدایت ۱ - اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ وَالْعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ أَسْتَلْكَ يَا اللَّهُ يَارَحُمْنُ بِجَلَالِكَ وَنُوْرٍ وَجْهِكَ اَنْ تُنَورَ بِكِتَابِكَ بَصَرِى وَاَنْ تُطْلِقَ بِهِ لِسَانِي وَأَنْ تُفَرِّجَ بِهِ عَنْ قَلْبِي وَأَنْ تَشْرَحَ بِه صَدْرِى وَاَنْ تَسْتَعْمَلَ بِهِ بَدَنِى فَإِنَّهُ لَا يُعِيْتُنِي عَلَى الْحَقِّ غَيْرُكَ وَلَا يُؤْتِيهِ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ ( تذکرة القرطبی صفحہ ۵۱۱ بحوالہ موسوعه اطراف الحدیث جلد ۲ صفحه ۲۲۹) الہی! پیدا کرنے والے آسمانوں اور زمین کے۔اے بزرگی اور احسان اور اس عزت کے مالک ! جس کا قصد نہیں کیا جا سکتا۔میں تجھ سے مانگتا ہوں۔اے اللہ ! اے بن مانگے دینے والے! تیری بزرگی اور تیری ذات کے نور کا واسطہ کہ تو روشن کر دے اپنی کتاب سے میری بینائی کو اور یہ کہ تو چلا دے اس کے ساتھ میری زبان اور یہ کہ فکر دُور کر اس سے میرے دل سے اور یہ کہ تو کھول دے اس سے میرے سینہ کو اور یہ کہ تو کام میں لائے اس کے ساتھ میرے بدن کو کیونکہ کوئی نہیں میری مدد کر سکتا حق پر تیرے سوا اور کوئی نہیں دے سکتا یہ مگر تو اور نہیں طاقت گناہ سے بچنے کی اور نہ قوت نیکی کی مگر اللہ بلند مرتبہ بزرگ کی توفیق سے۔( معرفت قرآن کریم ) ١٠٢ - اَللَّهُمَّ اجْعَلِ الْقُرْآنَ الْعَظِيمَ رَبِيعَ قَلْبِي وَنُورَ بَصَرِى وَجِلَاءَ حُزْنِي (مسنداحمد بن حنبل جلد نمبر احدیث ۴۰۹۱) وَذَهَابَ هَمِّي الہی! تو بنا قرآن عظیم کو بہار میرے دل کی اور روشنی میری بینائی کی اور صیقل میرے غم کا اور سبب