حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 173 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 173

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 173 مناجات ولی اللہ الہی ! نفع مند بنا ان علوم کو جو تو نے مجھے سکھائے اور سکھا مجھے وہ کچھ جو مجھے نفع دے اور زیادہ کر میرا علم سب تعریف اللہ کیلئے ہے ہر حال میں اور میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں دوزخیوں کے حال سے۔۶۵ - اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلْكَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا وَّرِزْقًا حَلَالًا طَيِّبًا (مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۲۹۴) وَّاسِعًا- الہی ! میں تجھ سے مانگتا ہوں علم نافع اور عمل مقبول اور رزق حلال پاک اور وسیع۔٦٦ - اللَّهُمَّ إِنِّي اَسْتَلْكَ إِيْمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي وَيَقِيْنًا صَادِقًا حَتَّى أَعْلَمَ أَنَّهُ لَا يُصِيبُنِي إِلَّا مَا كَتَبَتَ لِي وَ رَضِنِي مِّنَ الْمَعِيْشَةِ بِمَا قَسَمْتَ لِى - (کنز العمال جلد ۲ حدیث ۳۶۵۷) الہی ! میں تجھ سے ایسا ایمان مانگتا ہوں جو رچ جائے میرے دل میں اور ایسا سچا یقین کہ میں جان لوں کہ مجھے کوکوئی گزند نہ پہنچے گا مگر وہی جو تو نے میرے لئے لکھ دیا ہے اور اس روزی پر رضا مندی جو تو نے میری قسمت میں لکھی ہے۔(کھانا کھانے کی دعا ) - اَلْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَأَرُونَا وَاوْنَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ - رَبِّ اجْعَلُ طَعَامَنَا عَوْنًا عَلَى عِبَادَتِكَ وَخِدْمَةِ عِبَادِكَ (کنز العمال جلدے حدیث نمبر ۱۸۲۴۱) الحمد للہ جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور سیر کیا اور ہمیں ٹھکانہ دیا اور ہمیں مسلمان بنایا۔اے میرے رب بنا ہمارے کھانے کو مدد تیری عبادت کرنے میں اور تیرے بندوں کی خدمت کرنے میں۔۲۸ - اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔(جامع ترمذی ابواب الدعوات حدیث نمبر ۳۵۶۳)