حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 170
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 170 مناجات ولی اللہ الہی ! میں کمزور ہوں تو قوی کر اپنی خوشنودی میں میری کمزوری کو اور پکڑ میری بھلائی کی خاطر میری پیشانی اور کر اسلام کو انتہا میری خوشنودی کا۔(شکرالهی) ۵۴ - اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۵۰۷۳) الہی ! میری مدد فرما کہ تجھے یا درکھوں اور تیرا شکر کروں اور تیری اچھی طرح عبادت کروں۔۵۵ - رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَاَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ (سورة النمل:۲۰) اے میرے رب ! توفیق دے مجھے کہ میں شکر کروں تیرے احسانوں کا جو تو نے انعام کئے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر اور یہ کہ کروں ایسے نیک کام جو تو پسند کرے اور داخل کر مجھے اپنے عمل سے اپنے نیک بندوں میں۔۵۶ - اللَّهُمَّ اِنّى اَسْتَلْكَ التَّوْفِيقَ لِمَحَابِكَ مِنَ الْأَعْمَالِ وَصِدْقَ التَّوَكُلِ عَلَيْكَ وَحُسْنَ الظَّنِّ بِكَ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۷۷۷) الہی ! میں تجھ سے توفیق مانگتا ہوں تیرے پسندیدہ اعمال کی اور تجھ پر سچا بھروسہ کرنے کی اور تجھے پر نیک گمان کرنے کی۔۵۷ - اللَّهُمَّ وَفِّقْنِي لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضَى مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ وَالْفِعْلِ وَالنِّيَّةِ وَالْهُدَى إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۷۹۷) الہی! توفیق دے ان باتوں کی جن کو تو پسند کرتا ہے اور جن سے تو راضی ہوتا ہے قول اور عمل اور