حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 162
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 162 مناجات ولی اللہ الہی! حاضر ہوں حاضر ہوں اور تیری خدمت میں ہوں اور نیکی تیرے ہاتھ میں ہے اور تجھ سے ہے اور تیرے ہی سپرد ہے۔- اَللّهُمَّ رَبَّ السَّمواتِ الْعُلى وَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ - وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ اَنْتَ الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَ الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ وَالْعِزَّةِ اللَّتِي لَا تُرَامُ - اَسْتَلْكَ يَا اللَّهُ يَا رَحْمَانُ بِجَلَالِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمِ مَغْفِرَتِكَ اللَّهُمَّ فَارْحَمْنِي بِتَرُكِ الْمَعَاصِي اَبَدًا مَّا أَبْقَيْتَنِي وَ ارْحَمْنِى اَنْ اَتَكَلَّفَ مَالَا يَعْنِينِي وَارْزُقْنِي حُسُنَ النَّظَرِ فِيْمَا يُرْضِيْكَ (حصن حصین مطبوعه مصر ۱۳۴۹ ۵ صفحه ۶) اے میرے اللہ ! جو رب ہے بلند آسمانوں کا اور رب ہے عرش عظیم کا۔کوئی معبود نہیں مگر تو ہی اکیلا۔کوئی تیرا شریک نہیں۔تو ہے بہت شفقت کرنے والا۔بہت احسان کرنے والا۔پیدا کرنے والا آسمانوں کا اور زمین کا۔اے بزرگی اور نیک سلوک کے مالک اور اس عزت کے مالک جس کا قصد نہیں کیا جا سکتا۔میں تجھ سے مانگتا ہوں۔اے اللہ ! اے مہربان ! تیرے جلال کا واسطہ اور تیری ذات کے نور کا واسطہ۔مانگتا ہوں وہ باتیں جو تیری رحمت کا موجب ہوں اور پختہ ارادے جو تیری مغفرت کا موجب ہوں۔الہی! رحم کر مجھ پر کہ میں چھوڑ دوں نافرمانیوں کو ہمیشہ کیلئے جب تک کہ تو مجھے زندہ رکھے اور رحم کر مجھ پر کہ میں تکلف سے کروں ایسی باتیں جن کا تعلق نہیں مجھ سے اور عطا کر مجھے اچھی نظر ان باتوں میں جو راضی کر دیں تجھے