حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 158
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 158 مناجات ولی اللہ اے میرے اللہ ! پاک کر میرے دل کو نفاق سے اور میرے عمل کوریا سے اور میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو خیانت سے۔کیونکہ تو جانتا ہے خیانت آنکھوں کی اور ان باتوں کی جنہیں چھپاتے ہیں سینے۔۲۲ - اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِيَ اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِى لَا إِلَهَ إِلَّا انْتَ وَاعْصِمُنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ (جامع الترمذی ابواب الدعوات حدیث نمبر ۰ ۳۴۸) الہی ! تو عافیت دے مجھ کو میرے بدن میں۔اے اللہ ! تو عافیت دے مجھ کو میری شنوائی میں۔اے اللہ تو عافیت دے مجھ کو میری بینائی میں نہیں کوئی معبود سوا تیرے اور بچا مجھے شیطان رجیم سے۔٢٣ - اللَّهُمَّ اجْعَلْ سَرِيرَتِي خَيْرًا مِنْ عَلَانِيَتِي وَاجْعَلُ عَلَانِيَتِي صَالِحَةٌ (جامع ترمذی ابواب الدعوات حدیث نمبر ۳۵۸۶) الہی! تو کر دے میرے باطن کو بہتر میرے ظاہر سے اور بنامیرے ظاہر کو نیک۔۲۴ - اَللَّهُمَّ اهْدِنِي بِالهُدَى وَنَقِّنِي بِالتَّقْوَى وَاغْفِرْلِي فِي الْآخِرَةِ وَالأولى الہی ! میری رہنمائی فرما کامل رہنمائی کے ساتھ اور پاک کر مجھ کو پر ہیز گاری کے ساتھ اور بخش دے مجھ کو آخرت میں بھی اور دنیا میں بھی۔۲۵ - اللَّهُمَّ إِنِّي اَسْتَلْكَ الْهُدَى وَالتَّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنى (مسلم کتاب الذکر والدعاء حدیث نمبر ۶۹۰۴) اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں ہدایت اور تقوی اور گناہوں سے بچنا اور تو نگری۔۲۶ (الف) - اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ اَرْجُوا فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طُرْفَةَ عَيْنٍ وَاَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ - ( مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۴۲)