حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 140
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 140 علمی کارنامے جامع مسند صحیح بخاری جزء پانزدهم جامع صحیح مند بخاری کا یہ حصہ آپ کے وصال کے بعد ادارۃ المصنفین کی طرف سے ۱۹۷۶ء میں شائع ہوا جو کہ کتاب المناقب پر مشتمل ہے۔اس جزء میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ حضرت سعد بن معاذ، حضرت اسید بن حضیر ، حضرت عباد بن بشیر، حضرت معاذ بن جبل، حضرت ابی بن کعب، حضرت زید بن ثابت ، حضرت عبداللہ بن سلام،حضرت جریر بن عبداللہ، حضرت حذیفہ بن یمان رضوان اللہ یھم اجمعین اور بعض اور جلیل القدر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سیر و مناقب مع شرح و ترجمہ پیش کئے گئے ہیں۔یہ جز ۱۶۲ صفحات پر مشتمل ہے۔(۸) حيات الآخرة پہلی بار یہ کتاب مہتم نشر و اشاعت نظارت (اصلاح وارشاد ) نے ۱۹۵۲ء میں شائع کی۔یہ دراصل آپ کی ۱۹۵۱ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر کی گئی تقریر تھی جسے آپ نے دوبارہ اہم اضافہ جات کر کے اشاعت کیلئے دیا۔اس کتاب کے ۱۳۷ صفحات ہیں جس میں حیات بعد الموت یعنی حیات آخرت کو بدلائل ثابت کیا گیا ہے اور منکرین حیات آخرت کے اعتراضات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔(۹) حياة المسيح و وفاته من واجهاتها الثلاث حضرت شاہ صاحب کی یہ معرکۃ الآراء تصنیف عربی زبان میں ہے جو دارالکتب احمدیہ قادیان نے شائع کی اور ۲۱۵ صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں عیسائیت اسلام اور تاریخ کی رو سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات اور وفات کے موضوع پر منطقی انداز میں بحث کی گئی ہے۔اس کتاب نے بلا دعر بیہ میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔