حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 118
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 118 کچھ یادیں، کچھ تاثرات تاثرات مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ( مرحوم و مغفور ) سابق مربی سلسلہ مشرقی افریقہ تحریر کرتے ہیں:۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب مرحوم و مغفور (اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس کے اعلیٰ مقام میں جگہ دے ) اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے۔احمدیت کے مخلص کارکن اور حضرت مصلح موعود ( نور اللہ مرقدہ) کے فدائی ساتھی تھے۔حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا خاندان نہایت نیک، پارسا، خدمت گزار، غریب پرور ، سلسلہ کی بے لوث خدمت کرنے والے۔قرآن کریم سے بے حد محبت اور شفقت رکھنے والے، تہجد گزار ، دعا گو اور عابد افراد پر مشتمل تھا۔حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب بھی اسی خاندان کے ایک فرد تھے۔آپ سلسلہ کے کئی کاموں پر متعین ہوئے اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی (اللہ آپ سے راضی ہو) کی ہدایات کے مطابق ان کاموں میں اپنے جوش اور عمل، پختہ ارادہ و عزم اور دعاؤں سے اپنے دوسرے بزرگ ساتھیوں کی طرح ایک نئی زندگی اور جان ڈال دیتے تھے اپنے مفوضہ فرائض کے علاوہ جماعت اور سلسلہ کی علمی خدمت کا بھی بہت شغف تھا۔میرے والد صاحب محترم شیخ محمد دین صاحب ریٹائرڈ مختار صدر انجمن احمد یہ لمبا عرصہ ان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں دونوں کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات تھے۔میں نے متعدد مرتبہ دیکھا حضرت شاہ صاحب مرحوم و مغفور جب کبھی بھی ہمارے والد محترم کو کوئی پریشانی ہوئی فورا اس پریشانی کو دور کرنے اور مناسب امداد کرنے کیلئے مستعدی سے تیار ہو جاتے اور یہ ایسے بزرگوں کا ایک خصوصی وصف تھا۔یہ لوگ دردوں کا مداوا تھے اور غم خوار ، خاموشی سے کئی قسم کی امدا د یں کرتے رہتے تھے۔خاکسار جب مدرسہ احمدیہ کی آخری کلاس پاس کر کے مولوی فاضل کلاس میں داخل ہوا تو حضرت شاہ صاحب نے دیکھا کہ