حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 110 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 110

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 110 کچھ یادیں، کچھ تاثرات آپ نے مسلسل سلسلہ عالیہ احمدیہ کی گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔آپ صدر انجمن احمد یہ میں ناظر (اصلاح وارشاد ) ، ناظر تعلیم و تربیت، ناظر تجارت، ناظر تالیف و تصنیف، ناظر امور خارجہ اور ایڈیشنل ناظر اعلیٰ کے عہدوں پر فائز رہے اور اس طرح ایک لمبے عرصہ تک حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ( نور اللہ مرقدہ) کے ایک معتمد رفیق کار کی حیثیت سے مختلف محکموں میں آپ کو نہایت قابل قدر کام کرنے کی توفیق ملی۔اس اثناء میں جماعت کے خلاف کئی خطرناک فتنے برپا ہوئے اور جماعت پر بہت سے نازک دور آئے لیکن ہر مرحلہ پر حضرت شاہ صاحب نے نہایت کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض کو ادا کیا اور حضور کی خوشنودی حاصل کی۔۵۶-۱۹۵۵ء میں آپ کو بلا دعر بیہ میں بطور (مربی) بھی کام کرنے کا موقع ملا۔از حد مصروفیت کے باوجود علمی میدان میں بھی آپ نے جماعت کی بہت سی خدمات سرانجام دیں۔چنانچہ آپ کی چوبیس کے قریب تصنیفات شائع ہو چکی ہیں۔جلسہ سالانہ کے مواقع پر آپ کی تقاریر بھی ایک خاص رنگ رکھتی تھیں اور بہت پسند کی جاتی تھیں۔۱۹۲۶ء میں صحیح بخاری کا ترجمہ اور شرح لکھنے کا کام آپ کے سپرد کیا گیا جسے آپ بڑے شوق اور محنت سے کرتے رہے۔چنانچہ اس وقت تک شرح کے آٹھ جز شائع ہو چکے ہیں۔مسلمانان کشمیر کی جد وجہد آزادی میں آپ کو حضور (خلیفتہ المسیح الثانی اللہ نوراللہ مرقدہ) کی زیر ہدایت گرانقدر خدمات سرانجام دینے کی توفیق ملی۔۱۹۴۷ تقسیم ملک کے وقت آپ کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں چنانچہ اکتو بر ۱۹۴۷ء تک آپ قید رہے۔قیام پاکستان کے وقت سیاسی لحاظ سے بھی مسلمانوں کی خدمت کرنے کا بہت موقع ملا۔جب پاکستان میں مرکز ربوہ قائم ہوا تو یہاں کے ابتدائی دور میں بھی جب کہ بہت سی مشکلات در پیش تھیں۔ایک عرصہ تک آپ کو بطور امیر مقامی اور بطور ناظر کام کرنے کا موقع ملا۔یکم جون ۱۹۵۴ء کو آپ صدر انجمن احمدیہ کی ملازمت سے ریٹائر ہوئے لیکن اس کے بعد پھر آپ کو ناظر امور خارجہ متعین کر دیا گیا۔چنانچہ اس حیثیت سے آپ ۱۹۶۲ ء تک جب کہ فالج کی وجہ سے آپ شدید بیمار