حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 30 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 30

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 30 30 خود نوشت حالات زندگی اشاعت ہو۔مذکورہ بالا کتابوں کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی کتابوں میں جو حصے اُردو زبان میں ہیں وہ بھی وکالت تبشیر کی سفارش پر ان کا ترجمہ کرنے کی توفیق مجھے ملی ہے۔ایسی سات آٹھ کتابیں ہیں ان ترجمہ کردہ کتابوں کے مسودے ادارہ تصنیف تحریک جدید کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔(حضرت مولا نا عبدالرحیم ) در دصاحب کی کتاب حال ہی میں طبع ہو چکی ہے۔دمشق کے بارہ میں عظیم الشان رویا ۱۹۳۴ء میں جب کہ حضرت خلیفہ مسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز لندن میں تھے میں نے دیکھا کہ دمشق شہر میں ایک بلند مکان کی چھت پر کھڑا اذان دے رہا ہوں۔میری آواز حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کی آواز کی طرح ہے۔تمام اطراف شہر میں گونج رہی ہے جس سے لوگ بیدار ہو گئے۔بیدار ہونے والوں میں سے بعض خوش ہیں اور بعض ناراض اور میں اذان دیتے وقت مولوی صاحب مرحوم کی طرح بحالت وجد چکر لگا رہا ہوں۔اذان میں نے معا اس وقت شروع کی ہے۔آسمان سے اذان کی آواز۔اللہ اکبر اللہ اکبر ہوتے ہی وہ آواز منقطع ہو گئی تو فور امیں نے اذان دینا شروع کر دی۔یہ خواب میں نے حضرت مولوی شیر علی صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) اور حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) قائمقام ناظر اعلی کو الگ الگ سنایا اور دونوں نے اس کی تعبیر یہ کی کہ مجھے وہاں ( دعوۃ الی اللہ ) کا موقع ملے گا۔یہ خواب مفصل ہے اور باقی حصے بھی اس وقت پورے ہوئے جب میری شادی کی وہاں تحریک ہوئی اور حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اجازت دی۔شام کے ملک ( کی طرف) تیسری بار سفر کا تعلق ایک مکاشفہ سے ہے۔