حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 13 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 13

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 13 بطور مربی بلا د عرب میں دوبارہ تقرر سوانحی خاکه۔۔۔حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب دسمبر ۱۹۵۵ء کو دعوۃ دینِ حق کیلئے روانہ ہوئے۔آپ کے اعزاز میں ۴ دسمبر ۱۹۵۵ء کو جامعتہ المبشرین کے اساتذہ اور طلباء کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے آپ کو ان الفاظ میں خراج تحسین پیش فرمایا:۔اس مرتبہ بھی جب میں دمشق گیا تو میں نے دیکھا کہ اب بھی وہاں لوگوں کے دلوں میں شاہ صاحب کا بہت احترام ہے۔وہ ان کی بہت تعریف کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام کے پیشِ نظر يَدْعُونَ لَكَ ابدالُ الشام وَعِبَادُ اللهِ مِنَ العَرَب (مکتوبات احمد یہ جلدا مرتبہ حضرت عرفانی الکبیر صفحہ ۸۶) وہاں جماعت اور زیادہ ترقی کرے۔اس لئے میں نے شاہ صاحب کو ایک مرتبہ پھر وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔گواب شاہ صاحب کی عمر بڑی ہے لیکن میں نے سوچا کہ انسانوں کا کام تو چلتا ہی رہتا ہے۔خدا اور اس کے دین کا کام بہر حال مقدم رہنا چاہئے۔چنانچہ میرے کہنے پر اس جذبہ کے ماتحت شاہ صاحب تیار ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام میں اہلِ شام کا ایک بہت بڑا مقصد بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی دعاؤں کے ساتھ احمدیت کو ترقی دینی ہے“۔روزنامه الفضل ربوه ۶ دسمبر ۱۹۵۵ صفحه ، ۸) ۲۲ نومبر ۱۹۵۶ء کو جامعتہ المبشرين ربوہ کے اساتذہ اور طلباء کی طرف سے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور مولوی عبد القدیر شاہد صاحب (مربی) افریقہ کے اعزاز میں ایک تقریب دریائے چناب کے کنارے منعقد کی گئی۔حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے بھی اس تقریب میں شمولیت فرمائی۔اس موقع