حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 208 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 208

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 208 (غم سے نجات پانے کے لئے ) مناجات ولی اللہ 11 - اَللَّهُمَّ إِنِّي اَعُوذُبِكَ مِنْ مَّوْتِ الْهَمِّ وَ اَعُوذُبِكَ مِنْ مَّوْتِ الْغَمِّ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُوعِ فَإِنَّهُ بِئْسَ الصَّحِيعُ وَاعْوُذُبِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّهَا بمُسَتِ الْبَطَانَةُ الہی ! میں تیری پناہ لیتا ہوں فکر کی موت سے اور تیری پناہ لیتا ہوں غم کی موت سے اور میں تیری پناہ لیتا ہوں بھوک سے کیونکہ یہ بہت ہی بُری ہم خواب ہے اور میں تیری پناہ لیتا ہوں خیانت سے کیونکہ وہ بہت ہی بُری ہم راز ہے۔۱۷۲ - اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَكَرَاتِ الْمَوْتِ (جامع ترمذی ابواب الجنائز حدیث نمبر ۹۷۸) الہی! میری مدد کیجئیو موت کی سختیوں پر اور موت کی بے ہوشیوں پر۔۱۷۳ (الف) - اَللّهُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِي وَالْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الَّا عَلَى ( الہامی دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) ۱۷۳ (ب) - رَبِّ لَا تُبْقِ لِي مِنَ الْمُحْزِيَاتِ ذِكْرًا (جامع ترمذی ابواب الدعوات حدیث نمبر ۳۴۹۶) الہی ! بخش مجھ کو اور رحم کر مجھ پر اور ملا دے مجھ کو فیق اعلیٰ سے۔اے میرے رب ! نہ باقی رکھ میرے لئے رسوا کن باتوں سے کوئی ذکر۔۱۷۴ - اللَّهُمَّ اَحْسِنُ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ ( مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۱۸ ) الہی ! اچھا کر انجام ہمارا تمام کاموں میں اور خلاصی دے ہم کو دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے۔